بدین ،13 سالہ لڑکے کی تشدد زدہ نعش برآمد
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
بدین(نمائندہ جسارت )بدین کی یونین کائونسل لواری شریف کے گاؤں روشن آباد کے رہائشی 13 سالہ بچے فرحان جونیجو کی لاش کامارو شاخ کے کنارے پر پڑی ملی ہے مقتول بچے کے منہ سے خون بہہ رہا تھا گلے میں شلوار کا ناڑہ بندہ ہوا تھا اور جسم پر تشدد کے نشانات ہیں بدین پولیس نے مقتول فرحان کی لاش اپنی تحویل میں لے لی۔ تفصیلات کے مطابق بدین کے نواحی شہر لواری شریف کے قریب گاؤں روشن آ اد کا رہائشی 13 سالہ بچہ حزبہ دستور گزشتہ روز شام پانچ بجے دودھ بیچنے کے لیے گھر سے روانہ ہوا تھا لیکن رات بھر واپس گھر نہیں پہنچا تو والدین نے گاؤں کے مکینوں کی مدد سے فرحان کو تلاش کرنے کے دوران اتوار کی صبح معصوم فرحان کی لاش گاؤں کے قریب زرعی پانی کی کامورو شاخ کے کنارے پر پڑی ملی شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کے 13 سالہ فرحان کو اغوا کرکے اس کو درندگی سے حوس کا نشانہ بناکر اس کے گلے میں اسی کی شلوار کے ناڑے کا پھندہ ڈال کر اس کا گلا دبا کر اس کو قتل کیا گیا ہے۔ اطلاع ملنے پر بدین پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مقتول فرحان کی لاش اپنی تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لیے انڈس اسپتال پہنچادی ہے ۔بدین تھانے کے ایس ایچ او انور لغاری کا کہنا ہے کے پوسٹ مارٹم رپورٹ آ نے کے بعد قتل اصل حقائق سامنے آ جائیں گے جس کے بعد باقاعدگی سے تحقیقات شروع کی جائے گی اور ملزمان کو کیفرے کردار تک پہنچا یا جائے گا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کی لاش
پڑھیں:
طارق روڈ پر اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے محکمہ بلدیات کا ملازم جاں بحق
کراچی:طارق روڈ پر کہکشاں اپارٹمنٹ میں فائرنگ سے محکمہ بلدیات کا ملازم جاں بحق ہوگیا۔
ایس ایچ او فیروزآباد انعام حیدر جونیجو نے بتایا کہ طارق روڈ لبرٹی سگنل کے نزدیک کہکشاں بلڈنگ کے فورتھ فلور کا رہائشی 28 سالہ سراج احمد ولد محمد اسماعیل اپنے گھر سے بذریعہ سیڑھیاں نیچے کسی کام سے اتر رہا تھا کہ جب وہ بلڈنگ کے فرسٹ فلور پر پہنچا تو وہاں موجود نامعلوم ملزم نے اس پر فائرنگ کردی۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ نامعلوم ملزم نے سراج کو پانچ گولیاں ماریں، جسے شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج چل بسا، مقتول محکمہ بلدیات میں ملازم تھا، پولیس واقعہ کی تفتیش کررہی ہے۔
دریں اثنا واقعے کامقدمہ نامعلوم مسلح ملزمان کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقتول کے ماموں رسول بخش منگریو کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، پولیس نے جائے وقوعہ سے برآمد ہونے والے 9 ایم ایم پستول کی گولیوں کے خول فرانزک کے لئے بھیج دئے ہیں۔
اب تک کی تفتیش کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ لگتا ہے، مقتول کی لاش کو تدفین کےلیے جیکب آباد منتقل کردیا گیا، پولیس نے مقدمے کے اندراج کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔