Jasarat News:
2025-01-27@17:02:46 GMT

سندھ میں بے امنی اورکرپشن کا راج ہے ،بشیراحمد میمن

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) پاکستان مسلم لیگ (ن) سندھ کے صدر بشیر احمد میمن نے کہاہے کہ سندھ میں بدامنی، بیروزگاری اور کرپشن کا راج ہے ملازمتیں فروخت کی جارہی ہیں سندھ میں بیروزگاری میں اضافے کے ساتھ عوام کے بنیادی مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہاہے جبکہ سندھ کے حکمران صرف اپنی جیبیں بھرنے میں مصروف ہیں جن کو عوام کے مسائل کی کوئی پرواہ نہیں ہے عوام مفلسی، بدامنی اور بیروزگاری کی چکی میں پس کر خودکشیاں کررہے ہیں۔ یہ بات انہوں نے ضلع قنبر میں تاریخ ساز ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی، نواز لیگ کے صوبائی صدر بشیر احمد میمن نے کہاکہ میاں نواز شریف جو عوام کے مقبول لیڈر اور قائد ہیں جن کی سربراہی میں مسلم لیگ (ن) کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے اور عوام دن بدن تیزی سے مسلم لیگ (ن) میں اپنی شمولیت اختیار کررہے ہیں اور عنقریب سندھ کی اہم شخصیات بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کریں گی۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت ملک کی معیشت سنبھل رہی ہے اور مہنگائی کم ہورہی ہے اور ملک مسائل کے بھنور سے نکلتا ہوا نظر آرہاہے مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے اپنی سیاست داؤ پر لگاکر پاکستان کو ڈیفالٹ ہونے سے بچایا جبکہ حالات مزید بہتر ہونگے اور مسلم لیگ (ن) ہر جگہ آپ کو نظر آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ ہم ملک کے ذمہ دار فرد ہیں ملک کو نفرت نہیں بلکہ اتحاد، انتشار نہیں بلکہ امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھاکر عوام کی امید اور ترقی کا ایک نیا باب کھولنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کے مسائل کا واحد حل مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو اپنی اولین ترجیحات میں شامل کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ورکرز کنونشن سے مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ سندھ کے صدر میر ہمایوں خان مغیری، ایم این اے کیئل داس کوہستانی،لاڑکانہ کے ڈویڑنل صدر احسان سومرو، حمیداللہ تونیو، شاہ جان خان بنگلانی اور ڈویژنل انفارمیشن سیکرٹری نیک محمد سومرو سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ عوام کے ہے اور

پڑھیں:

اربوں روپے لگا کر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، شرجیل میمن

فائل فوٹو

وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے اربوں روپے لگاکر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، اب کچرا اٹھ بھی رہا ہے اور لینڈ فل سائٹ کو جارہا ہے۔

سندھ اسمبلی کے اجلاس میں ایم کیو ایم ممبران کی کچرا نہ اٹھانے کی شکایات پر ردِعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہوسکتا ہے ان کی شکایت ٹھیک ہو ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ آپ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرتے تو یہ مسائل آپ حل کرلیتے۔

متعلقہ مضامین

  • بلاول بھٹو نے کراچی کے تاجروں کو کل ظہرانے پر بلالیا
  • پی ٹی آئی والے ملک کے خلاف غیرملکی سازشیں بند کرکے مذاکرات کی میز پر آئیں، شرجیل میمن
  • پی ٹی آئی والے غیرملکی سازشیں بند کر کے مذاکرات کی میز پر آئیں، شرجیل میمن
  • پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا حقوق سندھ مارچ بدین پہنچ گیا
  • چینی بھائیوں کی سیکیورٹی پر کمپرومائز نہیں کرسکتے، آئی جی سندھ
  • حقوق سندھ مارچ کرپٹ عناصر سے نجات کا عزم ہے،فیصل ندیم
  • مرکزی مسلم لیگ کے حقوق سندھ مارچ کا پہلا پڑاؤ بدین میں ہو گا
  • سجاول،سندھ میمن اتحاد کے رہنما پر مقدمہ درج کرنے کیخلاف احتجاج
  • اربوں روپے لگا کر سالڈ ویسٹ کو بحال کیا، شرجیل میمن