قنبرعلی خان(نمائندہ جسارت) تین روز قبل قنبر شہر میں مسلح ڈکیتی کے دوران مسلح ڈاکوؤں کے ہاتھوں لوٹ مار کے دوران اندھا دھند فائرنگ میں قتل ہونے والے ذیشان بروہی کے وحشیانہ قتل کے خلاف پاکستان پیپلزپارٹی (ش ب) ضلع قنبر کی طرف سے ایس ایس پی قنبر شہدادکوٹ ساجد امیر سدوزئی کے خلاف ایک احتجاجی مظاہرہ کرکے مرکزی چوک پر ٹائروں کو نذر آتش کرکے دھرنا دیا گیا جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام دو گھنٹے تک معطل ہوگیا ۔اس موقع پر برکت علی میرجت، لالہ صالح چانڈیو، محمد جان بروہی، اعجاز بلیدی اور اللہ ڈنو گوپانگ ،سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع قنبر میں مسلح ڈکیتی، رہزنی، چوری اور قتل وغارتگری میں بے تہاشا اضافہ ہوگیا ہے ملزمان مسلح ڈکیتی کے دوران بیگناہ نہتے معصوم شہریوں کو سرعام قتل کررہے ہیں ہر روز لوگ اپنے پیاروں کے جنازے اٹھارہے ہیں لیکن پولیس انتظامیہ اور منتخب پی پی نمائندوں کے کانوں میں جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہاکہ ہم پولیس کو وارننگ دیتے ہیں اگر ذیشان بروہی کے قاتل جلد گرفتار نہیں ہوئے تو احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

متنازع کینال منصوبہ، آئین میں صدر کو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری کا اختیار بھی نہیں ہے، شرجیل میمن

ٹنڈو جام: سندھ کے سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ صدر کے پاس ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری دینے کا بھی اختیار نہیں ہے۔

ٹنڈوجام میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر دریائے سندھ سے 6 کینالز نکالی گئیں تو پھر سندھ کے 7 کروڑ عوام پیاس سے مرجائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی یہ کینالز کسی صورت بننے نہیں دے گی اور ہر فورم پر مزاحمت کرے گی۔ شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کا بھروسہ پیپلزپارٹی پر ہے، آج کینالز کیخلاف ریلیاں نکالنے والوں نے کالا باغ کی حمایت میں ریلیاں نکالی تھیں اور وہ تمام ریکارڈ پر موجود ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کالا باغ ڈیم کے خلاف نکلی تھی۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری نے ہمیشہ پاکستان بچایا، آج بھی اُن کے خلاف پروپیگنڈا ہورہا ہے، اگر کسی نے پاکستان کا قانون و آئین پڑھا ہے تو دیکھ لے صدر کے پاس کسی چیز کی منظوری کا اختیار نہیں ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ صدر مملکت ایک کلومیٹر سڑک کی مںظوری بھی نہیں دے سکتے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عوام کو ریلیف دیا، بلاول نے غریب عوام کے زخموں پر مرہم رکھا ہے، سیلاب میں جن لوگوں کے گھر تباہ ہوئے اُن کو گھر بناکر دیے گئے۔

جلسے میں شرجیل میمن نے اپیل کی کہ 18 اپریل کو حیدرآباد جلسے میں شرکت کریں اور اس معاملے پر پُرزور احتجاج ریکارڈ کروائیں۔ شرجیل میمن نے کینالز کے خلاف نعرے لگائے اور شرکا سے کہا کہ اتنی زور سے جواب دیں کہ اسلام آباد تک اس کی آواز سنائی دے۔

جلسے سے پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی صدر فریال تالپور، نثار کھوڑو سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
 

متعلقہ مضامین

  • متنازعہ نہروں کے معاملے پر پیپلزپارٹی اور وزیراعظم ایک پیج پر ہیں.عمر ایوب
  • کالا باغ ڈیم پر آصف زرداری کو کیا ڈیل آفر کی گئی تھی اور چھ نہروں کے معاملے کا کیا بنے گا ؟ حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا 
  • کراچی: ڈکیتی کے مجرم کو 15سال قید کی سزا
  • کراچی: ڈکیتی مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، بچی سمیت دو افراد زخمی
  • ایران میں 8 پاکستانیوں کے قتل کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع
  • ایران 8 پاکستانیوں کے قاتلوں کو گرفتار کر کے سزا دے، دہشت گرد تنظیمیں افغانستان سے آپریٹ، لگام دی جائے: وزیراعظم
  • متنازع کینال منصوبہ، آئین میں صدر کو ایک کلومیٹر سڑک کی منظوری کا اختیار بھی نہیں ہے، شرجیل میمن
  • لاہور؛ گھر میں ڈکیتی کی واردات کرنے والا ڈاکو 13 سال بعد گرفتار
  • بھارت میں وقف قانون کے خلاف احتجاج کے دوران تشدد سے 3 افراد ہلاک
  • ایرانی حکومت پاکستانیوں کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سزا دے، وزیراعظم کا مطالبہ