حیدرآباد،سندھ شیخ الائنس ڈسٹرکٹ کے تحت مطالبات کے حق میں مظاہرہ کیاجارہاہے.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟

گلگت بلتستان میں احتجاج کرنے والی عوامی ایکشن کمیٹی نے 19 نکاتی ایجنڈا پیش کردیا ہے۔

گلگت بلتستان کی عوامی ایکشن کمیٹی نے گزشتہ روز گلگت اتحاد چوک میں احتجاجی جلسہ منعقد کیا، جس میں 19 نکاتی ایجنڈا پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت بلتستان: سول سوسائٹی نے گندم کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ مسترد کر دیا، تحریک کا اعلان

احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما احسان ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس وقت عوام کو سب سے بڑا مسئلہ بجلی کی شدید قلت ہے، خاص طور پر گلگت، ہنزہ اور اسکردو  جیسے علاقوں میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دوسرا اہم مسئلہ زمینوں کی ملکیت کا ہے، جہاں بنجر زمین، ندی نالے اور پہاڑ حکومت نے اپنی ملکیت ظاہر کیے ہیں، حالانکہ یہ زمینیں عوام کی ہیں، ان زمینوں پر قبضہ کیا جارہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوامی ایکشن کمیٹی کا تیسرا اہم مطالبہ معدنیات سے متعلق ہے، جہاں مقامی لوگوں کی مرضی کے بغیر مختلف کمپنیوں کو لیز دی جا رہی ہے۔

احسان ایڈوکیٹ نے نوجوانوں کی بے روزگاری کو بھی ایک سنگین مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ سوست پورٹ پر چھوٹے کاروبار کرنے والوں پر پابندی لگا دی گئی ہے، جس سے صرف بڑی کمپنیوں کو فائدہ ہورہا ہے جبکہ گلگت بلتستان کے نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں اور ان کے لیے مواقع محدود ہو رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی حکومت کو ’پی اے پی او‘ واپس لینے کے لیے ڈیڈ لائن

انہوں نے مزید کہا کہ عوامی طاقت سے 27 جنوری 2024 کو گندم سبسڈی کو بحال کرایا گیا تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ عوامی مزاحمت کے ذریعے ہی مطالبات منوائے جاسکتے ہیں، لیکن موجودہ حکومت پر کوئی بھروسہ نہیں کیا جاسکتا کیونکہ یہاں لوٹ مار کا بازار گرم ہے۔

انہوں نے کہا آل پارٹیز کانفرنس کے بعد  گلگت بلتستان بھر میں دوبارہ احتجاج کی کال دی جائے گی اور عوامی طاقت کے ذریعے اپنے حقوق کے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news پاکستان زمین زمینی حقوق عوامی ایکشن کمیٹی گلگت بلتستان ندی نالے

متعلقہ مضامین

  • گلگت بلتستان میں سراپا احتجاج عوامی ایکشن کمیٹی کے 3 بڑے مطالبات کیا ہیں؟
  • پی ٹی آئی مذاکرات،حکومت نے تحریری جواب تیار کرلیا
  • بیوروکریٹس کی وی سی تعیناتی, انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کا احتجاجی مظاہرہ
  • قنبرعلی خان،مقتول زیشان کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف پیپلزپارٹی(ش ب) کے تحت احتجاج کیاجارہاہے
  • شہدادپور،مغل الائنس پاکستان کی جانب سے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے اعزازمیں دیے گئے عشائیہ کا منظر
  • حیدرآباد: سندھ این جی اوز الائنس حیدرآباد ڈویژن کے چیف آرگنائزر سجاد احمد خان سماجی تنظیموں کے مشترکہ اجلاس میں بریفنگ دے رہے ہیں
  • حیدرآباد:جماعت اسلامی کی ’پانی کانفرنس‘ آج ہوگی، انتظامات مکمل
  • عمران خان اپوزیشن اتحاد پر توجہ دے رہے ہیں‘ فواد چودھری
  • پرامن انتخابات میں نوجوانوں کا کردار پر سیمینار