لاہور (خصوصی نامہ نگار)ڈپٹی پرائم منسٹرآف پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی داتاؒ دربار آمد، سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے دربار شریف کے جاری ترقیاتی کاموں پر بریف اور زائرین کے لیے سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے مختلف محکمانہ اقدامات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرڈپٹی وزیر اعظم نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے منصوبے پر فوری پیش رفت کی ہدایت کی۔ مزید برآں ڈپٹی وزیر اعظم نے مزار شریف پر حاضری دی۔ فاتحہ خوانی اور ملک و ملّت کی سلامتی کے لیے دُعا کی۔ واضح رہے کہ مورخہ 19دسمبر 2024ء کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے31 ویں اجلاس میں داتاؒ دربار مسجد کے صحن کیلئے 650 ملین کی خطیر رقم سے ہائیڈرولک کینوپیزکی تنصیب کے منصوبے کی منظوری دی تھی، جس پر سیکرٹری اوقاف نے اسے پنجاب حکومت کا تاریخ ساز قدم اور اور چیف منسٹر کا یہ فیصلہ، فلاحی معاشرے کی تشکیل کے حوالے سے ان کے ویژن کا آئینہ دار قرار دیا تھا۔ مزید یہ کہ حضرت داتا گنج بخش رحمتہ اللہ علیہ کے981 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ڈپٹی وزیر اعظم سنیٹر محمد اسحاق ڈار نے حرم نبوی کی طرز پر چھتریوں کی تنصیب کے اس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ علاوہ ازیں یہ کینوپیزحرمِ نبوی کی طرز پر آراستہ ہوں گی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بجلی شٹ ڈاؤن کی پالیسی تبدیل ،نئی پالیسی کیا ؟ جانیں 

شہر میں تعمیراتی و ترقیاتی کاموں سے بجلی کے شٹ ڈاؤن کی پالیسی تبدیل کر دی۔

تعمیراتی کاموں کے لئے گرڈ سٹیشن کو بند نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔فروری میں صرف 11کے وی فیڈر کو بند کر کے تعمیراتی کام ہو سکے گا،اس سے قبل لیسکو 8گھنٹے تک بجلی بند کر کے تعمیراتی کام کر رہی تھی۔

بجلی کی طویل بندش کی وجہ سے صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا،گرڈ سٹیشن کی بندش سے شہر کے متعدد علاقے بجلی سے محروم ہو جاتے تھے،تعمیراتی کاموں کی بروقت تکمیل کی وجہ سے شٹ ڈاؤن منسوخ کر دیئےگئے

متعلقہ مضامین

  • بجلی شٹ ڈاؤن کی پالیسی تبدیل ،نئی پالیسی کیا ؟ جانیں 
  • سپیکر قومی اسمبلی اور سیکرٹری کو آگاہ کردیا، کل میٹنگ میں نہیں بیٹھیں گے: بیرسٹر گوہر
  • بریڈ فورڈ، راجہ نجابت کی ہاﺅس آف کامنز کی ڈپٹی اسپیکر سے ملاقات
  • چاہتی ہوں پنجاب میں کوئی بے گھر نہ ہو، ٹرانسپورٹ میں کلین انرجی متعارف کرائینگے: مریم نواز
  • آپؐ  محسنِ اعظمِ انسانیت بن کر تشریف لائے،پیر نقیب الرحمن
  • لاہور؛ حلیہ تبدیل کرکے ساتھیوں کے ہمراہ وارداتیں کرنے والا ملزم گرفتار
  • وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کلین انرجی کے عالمی دن پر پیغام
  •  مریم نواز کے اقدامات انقلابی، اتنے منصوبے ملکی تاریخ میں کسی نے شروع نہیں کئے: عظمیٰ بخاری
  • ماتلی: 13 کروڑ 90 لاکھ روپے کے ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل کو پہنچ چکے