Nawaiwaqt:
2025-01-27@17:04:30 GMT

پاکستان کے شاہزیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ جیت لی 

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

پاکستان کے شاہزیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ جیت لی 

لاہور (سپورٹس رپورٹر) بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شاہ زیب رند نے کراٹے کی عالمی چیمپئن شپ KC52جیت لی۔شاہ زیب رند نے میامی میں تین بار کے عالمی چیمپئن ایڈگرس سکریویزز کو ایک سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دے کر چیمپئن شپ کا ٹائٹل شپ جیتنے کے بعد کہا کہ میں نے دوسری بار ورلڈ چیمپئن شپ جیت کر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: چیمپئن شپ

پڑھیں:

پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے:عالمی بینک

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی بینک کے جنوبی ایشیا کے لئے نائب صدر مارٹن ریزر نے کہا ہے کہ پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بننے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے تاہم اس ہدف کو حاصل کرنے کے لئے پاکستان کو سالانہ 7 فیصد کی شرح نمو سے ترقی کرنا لازمی ہوگا۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام ”دی ریویو“ میں گفتگو کرتے ہوئے مارٹن ریزر نے حکومت کے معاشی بحالی کے 5 سالہ منصوبے کے حوالے سے کہا کہ پاکستان 2035 تک1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے مگر اس کے لئے معاشی اصلاحات پر عملدرآمد کو یقینی بنانا ہوگا۔
عالمی بینک نے کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت پاکستان کو 10سال میں20 ارب ڈالر کے قرضے یا مالی تعاون کی یقین دہانی کرانے سے قبل حزب اختلاف سمیت سیاسی جماعتوں کو اعتماد میں لیا ہے۔
کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک کے تحت ورلڈ بینک نے پاکستان کو قرضے یا مالی تعاون کی جو یقین دہانی کرائی ہے وہ ایک تخمینہ ہے مگر پاکستان مختلف پروگرامز کے تحت رعایتی قرضے حاصل کر سکتا ہے۔
پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کے حوالے سے کئے گئے سوال کے جواب میں مارٹن ریزر کا کہنا تھا کہ پاکستان کو اپنے موجودہ وسائل پر توجہ دینی چاہئے، پاکستان کے پاس بہت سارے ایسے مواقع ہیں جن سے وہ مزید سرمایہ کاری کو راغب کر سکتا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ مریم نواز  کا کلین انرجی کے عالمی دن پر پیغام 

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی
  • شاہ زیب رند کی دوسری عالمی کامیابی، پاکستان کا نام روشن
  • پاکستان 2035ء تک ایک ہزار ارب ڈالر معیشت بن سکتا ہے،عالمی بینک
  • عالمی ایوارڈ یافتہ مصور منیر ڈھرنال انتقال کر گئے
  • پاکستان 2035 تک ایک ہزار ارب ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے:عالمی بینک
  • پاکستان کے پہلے عالمی کراٹے چیمپئن شاہزیب رند نے ایک اور تاریخی فتح حاصل کرلی
  • اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف سارک اسنوکر چیمپئن شپ میں شاندار کارکردگی پرمحمد آصف کو 25 لاکھ روپے کا چیک دے رہے ہیں
  • پاک ویسٹ انڈیز سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میں نیا عالمی ریکارڈ بن گیا
  • آئی ایم ایف کے بعد عالمی بینک کا بھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ