Jasarat News:
2025-04-15@15:31:57 GMT

ہالا،مختلف حادثات و واقعات میں خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

ہالا(نمائندہ جسارت)مٹیاری کے گردونواح میں حادثات میں معصوم بچہ اور2 خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ، اطلاع پر ورثا میں کہرام ۔ نیو سعید آباد نیشنل ہائی وے پر تیزرفتارٹرک کا چنگ چی رکشہ سے خوفناک ٹکر ہونے سے رکشہ سوار بھیل برادری کی 65 سالہ خاتون شریمتی اور5 سالہ معصوم بچہ مصری شدید زخمی ہوکر دم توڑگئے جبکہ مصری، مولو، مکیش، نندنی،بھورو سمیت 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فرسٹ ایڈ دے کرحیدرآباد اسپتال منتقل کیاگیا، جہاں ایک خاتون سمیت دو افراد دم توڑگئے جبکہ ٹرک ڈرائیور حادثہ کے بعد موقعے سے فرار ہوگیا دوسری طرف بھٹ شاہ روڈ پر موٹر سائیکل سلپ ہونے سے نوجوان فرحان تھہیم دم توڑ گیا جبکہ گزشتہ روز حادثہ میں شدید زخمی ہونے والا عباس خاصخیلی نامی شخص بھی دم توڑگیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک 117 زخمی

کیف(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 اپریل ۔2025 )یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک جبکہ 117 زخمی ہوئے ہیں یوکرین کے یورپی اتحادیوں نے اس حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دو ویریئنٹ بیلسٹک میزائل صبح 10 بج کر 15 منٹ پر سومی میں پر داغے گئے جن کا نشانہ سٹیٹ یونیورسٹی اور اس کے کانگریس سینٹر تھے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق روسی میزائل حملے کے بعد کی تصاویر اور ویڈیوز میں سڑکوں پر خون سے لت پت لاشیں دیکھی جا سکتی ہیں.

(جاری ہے)

یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ زخمی ہونے والی ایک بچی اسی سال پیدا ہوئی تھی اور طبی عملہ زیادہ سے زیادہ جانیں بچانے کی کوشش کر رہے ہیں زیلنسکی نے اپنے اتحادیوں سے روس کے خلاف سخت ردعمل کا مطالبہ کیا اور کہا کہ مذاکرات سے بیلسٹک میزائل اور فضائی بمباری نہیں رکی. انہوں نے کہاکہ روس اسی طرح کا خوف چاہتا ہے اور وہ اس جنگ کو طول دے رہا ہے جارحانہ طاقت پر دباﺅ کے بغیر امن ناممکن ہے ادھرامریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اس حملے کو خوفناک قرار دیا ہے روس نے تاحال اس حملے پر تبصرہ نہیں کیا مگر اس کی فوجیں سرحد کے قریب بڑے حملے کی تیاریاں کر رہی ہیں یہ حملہ ایک ایسے وقت میں ہوا ہے کہ جب یوکرین کا سب سے بڑا عسکری اتحادی امریکہ یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی کوششیں کر رہا ہے.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی سال سے جاری اس جنگ کو روس کے ساتھ بات چیت کے ذریعے ختم کروانا چاہتے ہیں یوکرینی صدرزیلنسکی نے ٹرمپ کو یوکرین آنے کی دعوت دی ہے تاکہ وہ خود روسی مداخلت کے بعد تباہی کے مناظر دیکھ سکیں تاہم مارکو روبیو نے کہا کہ یہ حملہ یاد دہانی ہے کہ کیوں ٹرمپ انتظامیہ جنگ کے خاتمے کے لیے اتنی کوششیں اور وقت لگا رہی ہے. یورپی ممالک اور اقوام متحدہ کی جانب سے اس حملے کی مذمت کی گئی ہے سومی شہر پر دہرا میزائل حملہ اس سال یوکرین کے شہریوں پر سب سے زیادہ ہلاکت خیز حملہ ہے فروری 2022 میں رو س یوکرین جنگ کے آغاز سے اب تک دونوں جانب مجموعی طور پر لاکھوں افراد ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں اقوام متحدہ کا اندازہ ہے کہ یوکرین میں 70 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں.

متعلقہ مضامین

  • نوشہرہ اور کوہاٹ میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں سینئر سول جج،سابق ڈسٹرکٹ ناظم ملک اسد جاں بحق
  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • خیر پور: دشمنی پرفائرنگ، خاتون سمیت 3 افرادجاں بحق، 2 بچیاں زخمی
  • نامعلوم افراد نے 9 بچوں کو زہریلی چیز کھلا دی، 3 جاں بحق ہو گئے
  • افغانستان؛ مسجد کے قریب بم دھماکے میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی
  • یوکرین کے شہر سومی پر روسی میزائل حملے میں دو بچوں سمیت 34 افراد ہلاک 117 زخمی
  • پشاور، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونیوالے قاری شاہد جاں بحق
  • پشاور میں فائرنگ سے زخمی ہونے والی مذہبی شخصیت دوران علاج جاں بحق
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملے میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی خیبرپختونخوا
  • دارالعلوم حقانیہ اور بنوں کینٹ حملوں میں ملوث نیٹ ورک کا سراغ لگا لیا: آئی جی کے پی