جماعت اسلامی اصلاح المسلمین کاسالانہ سلیکشن اجلاس
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) جماعت اصلاح المسلمین برانچ حالی روڈ کی برائے سال 2025 کی سالانہ سلیکشن اجلاس محمد ثاقب سلیم طاہری کی رہائش گاہ حالی روڈ پر منعقد کی گئی خلیفہ سید محمد جمیل طاہری کی زیر نگرانی میں صدر محمد ثاقب طاہری نائب صدر محمد رضوان طاہری جنرل سیکرٹری محمد اکرام طاہری جوائٹ سیکرٹری حسنین علی طاہری فنانس سیکرٹری محمد قصیم طاہری پریس سیکرٹری محمد کاشف طاہری اطلاعات سیکرٹری فیضان محمد طاہری آفس سیکرٹری فیض محمد طاہری لائبریری انچارج محمد ذیشان طاہری معاون صدر محمد ثاقب طاہری برانچ حالی روڈ کے یہ تمام عہدے دار جماعت کا کام پوری سال مل جل کے کرتے ہیں۔ اس موقع پر ضلع کے جنرل سیکرٹری محمد فیضان صدیقی طاہری ضلعی پریس سیکرٹری ڈاکٹر مقصود احمد طاہری نے اس موقع پر تمام عہدے داروں کی حلف برداری کی گئی جس میں خصوصی دعا برانچ کے خلیفہ سید محمد جمیل طاہری نے کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سیکرٹری محمد
پڑھیں:
بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی نے ملک گیر احتجاج کی کال دیدی
جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف چلنے والی فیک نیوز کا بھی سدباب کریں اور ایسے تمام اقدامات کریں جس سے ہماری آزادی اور خودمختاری پر حملہ آور نہ ہوسکے تاہم جماعت نہیں چاہتی آزادی صحافت پر حملہ ہو، صحافیوں کو وقت پر تنخواہیں ملنی چاہئیں، مہنگائی الاؤنس ملنا چاہئیے، تنخواہوں میں اضافہ ہونا چاہئیے، حکومت کو متنازع ایکٹ پر مشاورت کرنی چاہیے تھی، 2016ء میں ن لیگ اور پھر پی ٹی آئی حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پچھلے دنوں قطر کا دورہ کیا جہاں ان کی حماس کی قیادت اور علما سے ملاقات ہوئی، وہاں میڈیا ہاؤسز کا بھی دورہ کیا جہاں غزہ میں جان ہتھیلی پر رکھ کر رپورٹنگ کرنے والے صحافیوں سے بھی ملاقات ہوئی، جس میں پتا چلا اسرائیل غزہ میں شکست کھا چکا ہے، پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن چکا لیکن اس کے باوجود فلسطینی نہیں جھکے، یہ حماس، اہل غزہ اور وہاں کی مزاحمت کی فتح ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ یہ اسرائیل کی شکت نہیں امریکہ کی شکست ہے، امریکی ریاست کا ایک ایجنڈہ ہے، وہاں صدر تبدیل ہوا اس کی پالیسی تبدیل نہیں ہوئی، اب عرب ممالک سمیت دیگر پر دباؤ آئے گا کہ اسرائیل کو تسلیم کریں، پاکستان کو موجودہ حالات میں جلد کردار ادا کرنا چاہیئے، ، غزہ کی بحالی پر پاکستان کو بطور ریاست کردار ادا کرنا ہوگا، ہم کسی سے کوئی تصادم نہیں چاہتے، پاکستان ایک عقیدے کی بنیاد پر وجود میں آیا ہے، دباؤ سے نکلنے کے لیے لازمی ہے کہ تیزی سے مہم چلائی جائے۔