سکھر (نمائندہ جسارت) ٹیچرز کی جاب کیلئے آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود تقررنامہ نہ دئیے جانے کیخلاف امیدواروں نے سکھر سمیت سندھ بھر میں پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، ویٹنگ کنڈیڈیٹس کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی سندھ کی کال پر امیدواروں نے سکھر پریس کلب کے سامنے بڑی تعداد پہنچ کر احتجاجی مظاھرہ کیا، انکا کہنا تھا کہ آئی بی اے ٹیسٹ پاس کرنے کے باوجود تین سال سے ویٹنگ میں بیٹھے ہیں اور اوور ایج ہو چکے ہیں، مگر حکومت ل نے پسندیدہ علاقوں کے امیدواروں کو 33 اور 32 نمبرز پر ماسٹری کے آرڈرز دیے ہیں، اور سندھ کے باقی امیدوار جو 40 پلس نمبرز لے کر اس وقت تک ویٹنگ میں ہیں، ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں، کچھ خودکشی کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ بھر میں رپورٹ کے مطابق لاکھوں بچے اسکولوں سے باہر ہیں اور ہزاروں اساتذہ کی کمی ابھی تک موجود ہے، مگر سردار شاہ اور سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے سندھ کی تعلیم وینٹی لیٹر پر ہے۔ ہم اپیل کرتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ ہمارے نوجوانوں اور علم کی روشنی سے محروم بچوں کے ساتھ انصاف کیا جائے مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ ٹائم پیریڈ بڑھایا جائے اور سندھ کے تمام میرٹ پاس ویٹنگ امیدواروں کو بھرتی کر کے پھیلتی ہوئی بے چینی کو ختم کیا جائے۔ ورنہ ہم 03 فروری کو کراچی پریس کلب، سی ایم ہاؤس اور بلاول ہاؤس کے سامنے دھرنا دیں گے اور خود کو آگ لگا دیں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

سکھر ،کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی

سکھر (نمائندہ جسارت) کسٹم حکام کیجانب سے غیر قانونی اشیاکی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کا معاملہ، غیر قانونی سگریٹ ، چھالیہ و دیگر اشیا کی اسمگلنگ کا سکھر پولیس کے ایک ڈی ایس پی اور اہلکار پر الزام،پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سکھر اور ایک پولیس کانسٹیبل پر مبنیہ طور پر اسمگلنگ کی ڈیل کرنے کا الزام لگایا گیا ہے، ڈی ایس پی سٹی کے خلاف اسمگلنگ کے الزام کی تحقیقات کیلئے حکم دے دیا گیا ہے، انچارج ایس ایس پی سکھر سمیع اللہ سومرو معاملے کی ابتدائی انکوائری کرکے رپورٹ جمع کروائیں گے، انکوائری رپورٹ آئی جی سندہ کو ارسال کی جائے گی جس کے بعد آئی جی سندھ کارروائی کریں گے، انکوائری رپورٹ میں اگر ڈی ایس پی پر اسمگلنگ کی ڈیل میں ملوث ہونے کا الزام ثابت ہوا تو اس کے خلاف سخت ڈپارٹمنٹل کاروائی کی جائے گی، ڈی ایس پی پر کسٹم حکام ، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کاروائی میں آج صبح پکڑے گئے کنٹینر کی ڈیل کا الزام ہے، ذرائع کے مطابق کسٹم حکام ، پولیس اور حساس اداروں نے انڈس ہائی وے پر سٹی بازی پاس کے قریب خفیہ اطلاع پر کاروائی کی تھی، کاروائی کے دوران ٹرالر سے غیر قانونی سگریٹ ، چھالیہ و دیگر مشروبات برآمد ہوئی تھیں، ڈی ایس پی کے علاؤہ پثنی تھانے پر مقرر پولیس اہلکار بھی ڈیلنگ کا الزام ہے، کنٹینر ڈرائیور شہزاد اور کنڈکٹر محمد ایوب بھی زیر تفتیش ہیں۔ غیر قانونی اشیاء لیکر کنٹینر لاہور سے میرپور خاص جا رہا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران خان سے ملنے نہیں دیا جارہا کہ کہیں 26 نومبر کے حوالے سے سچ سامنے نہ آجائے، شاہد خٹک پھٹ پڑے
  • پی ٹی آئی پختونخوا کی صدارت گنڈاپور مخالف دھڑے کو ملنے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
  • ویسٹ انڈیز کے خلاف شکست کے بعد کپتان شان مسعود کا اہم بیان سامنے آگیا
  • سکھر ،کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی
  • کراچی: مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے کراچی تا سکھر حقوق سندھ مارچ شاہراہ قائدین سے گزر رہا ہے
  • سکھر: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی رہائی کیلیے تحریک انصاف کا احتجاج
  • الخدمت کے تحت سکھر میں مفت آئی سرجری کیمپ کا انعقاد
  • حیدرآباد: معذور اتحاد کی جانب سے کوٹے پر نوکریاں نہ ملنے کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے
  • حقوق سندھ مارچ آج کراچی سے سکھر کیلیے روانہ ہوگا‘مرکزی مسلم لیگ