نیشنل لیبر فیڈریشن ملک کی واحد تنظیم ہے جوآجر اور اجیر کے مابین خوشگوار اور بہتر تعلقات اسطوار کرنے میںہمیشہ اہم کردار ادا کرتی ہے اور ملک کی صنعتی ترقی اور خوشحالی کے لیے پچھلے 55سال سے زائد عرصہ سے جدوجہد کر رہی ہے اور جن اداروں میں این ایل ایف سے وابستہ ٹریڈ یونینزقائم ہیں ان اداروں میں ٹریڈ یونین سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ادارے کی ساکھ، صنعتی امن اور پروڈیکشن کے حوالے سے محنت کشوں اور یونین کے ذمہ داران کا کردار ہمیشہ اہم رہا ہے۔ ان اداروں نے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار نیشنل لیبر فیڈریشن سندھ کے صدر شکیل احمد شیخ نے سندھ آباد گار شوگر ملز میں محنت کشوں اور انتظامیہ کے ذمہ داران سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ اس دوران سندھ آباد گار شوگر ملز سی بی اے یونین کے صدر ریاض آرائیں، جنرل سیکرٹری عبد الحکیم جلا لانی، چیئرمین، سینئر نائب صدر اور دیگر تمام عہدیداران و ممبران موجود تھے۔ اس دورے میں این ایل ایف سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد احسن شیخ حیدرآباد زون کے سیکرٹری اعجاز حسین بھی موجود تھے۔ فیکٹری آمد پر CBA یونین کے عہداران نے فیڈریشن کے عہدیداران کا شاندار استقبال کیا۔ شکیل احمد شیخ نے محنت کشوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محنت کش اور انتظامیہ دونوں صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور نیشنل لیبر فیڈریشن نے ہمیشہ صنعتی امن کو برقرار رکھنے کے لیے ہر قسم کی کوششیں جاری رکھی ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ نیشنل لیبر فیڈریشن پورے پاکستان میں اپنے کام کے ذریعے ہر ادارے میں پہنچ رہی ہے اور ہم انتظامیہ سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ انتظامیہ محنت کشوں کو ان کے جائز اور قانونی مراعات دینے کے لیے احکامات صادر کریں تاکہ محنت کشوں میں بھی ایک جوش اور جذبہ مزید پیدا ہو سکے اور فیکٹری کی پیداوار میں مزید ترقی حاصل ہوسکے ۔
سندھ آبادگار شوگر ملز کے افسران سے بھی ملاقات کرتے ہوئے شکیل احمد شیخ نے امید ظاہر کی کہ ملز کی انتظامیہ محنت کشوں کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی کا مظاہرہ کرے گی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے میں تاخیر ی حربے استعمال نہیں کرے گی گرو پ ڈائریکٹر عبدالرحیم ملاح نے بتایا کہ یونین کے پیش کردہ مطالبات میں سے چند کو انتظامیہ نے تسلیم کر لیا ہے اور ان پر فوری عمل دارآمد کروانے کی یقین دہانی کروائی ہے اور دیگر مطالبات پر بھی مثبت انداز میں گفتگو جاری رکھنے کا وعد ہ کیا اور کہا کہ ہم سی بی اے یونین کے مثالی تعلقات ماضی کی طرح مستقبل میں قائم رکھیں گے اور یونین سے بھی امید رکھتے ہیں کہ وہ بھی فیکٹری کے ماحول کو خوشگوار اور صنعتی امن کو برقرار رکھنے، فیکٹری کی پیداوار کے لیے بھر پور تعاون کرتے ہوئے جو ذمہ داری ان کی ہیں انہیں احسن طریقے سے ادا کریں گے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل لیبر فیڈریشن یونین کے ہے اور کے لیے

پڑھیں:

یورپی یونین کا فلسطینیوں کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا نیا امدادی پیکج

برسلز: یورپی یونین نے فلسطینی عوام کی مدد کے لیے ایک ارب 60 کروڑ یورو (تقریباً ایک ارب 80 کروڑ امریکی ڈالر) کے تین سالہ مالی امدادی پیکج کا اعلان کیا ہے۔

یہ اعلان فلسطینی وزیر اعظم محمد مصطفیٰ اور یورپی وزرائے خارجہ کے درمیان لکسمبرگ میں ہونے والی ملاقات سے قبل کیا گیا۔

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کاجا کلاس نے کہا کہ یہ امداد مغربی کنارے اور غزہ میں استحکام کے لیے دی جا رہی ہے تاکہ فلسطینی عوام کی ضروریات پوری کی جا سکیں اور مستقبل میں فلسطینی اتھارٹی (پی اے) کو غزہ کی حکمرانی کے لیے تیار کیا جا سکے۔

یورپی یونین، جو فلسطینیوں کی سب سے بڑی بین الاقوامی مددگار ہے، نے بتایا کہ اس پیکج میں 62 کروڑ یورو کی براہِ راست گرانٹ فلسطینی اتھارٹی کو دی جائے گی، جس سے مالیاتی استحکام، جمہوری حکمرانی، نجی شعبے کی ترقی، اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری کو فروغ ملے گا۔

اس کے علاوہ 57 کروڑ 60 لاکھ یورو کی گرانٹ غزہ، مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم میں اقتصادی بحالی کے منصوبوں کے لیے مختص کی گئی ہے، جبکہ مزید 40 کروڑ یورو کے قرضے یورپی انویسٹمنٹ بینک کے ذریعے دیے جائیں گے۔

یہ امدادی پیکج 2021 سے 2024 کے درمیان دیے گئے ایک ارب 36 کروڑ یورو کے پچھلے پلان کا تسلسل ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • یورپی یونین کا فلسطینیوں کے لیے ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا نیا امدادی پیکج
  • مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے محنت کش سمندر پار پاکستانیوں پر فخر ہے؛ وزیراعظم
  • بیساکھی کا تہوار جفاکش کسان کی محنت کا ثمر ہے:وزیر اعلی مریم نواز
  • روڈن انکلیو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے،جی ایم محمد راشد
  • یورپی یونین میں مضر صحت کیمیکلز سے بنے کھلونوں پر پابندی
  • آئینی ادارے اپنی حدود میں کام کریں، یہی جمہوری نظام کی بقا ہے، مولانا فضل الرحمان
  • گورنرسندھ سے میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ملاقات
  • کامران ٹیسوری سے مرتضیٰ وہاب کی ملاقات، ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
  • میئر کراچی کی گورنر سندھ سے ملاقات، گلے شکوے دور، مل کر چلنے پر اتفاق
  • پی ایس ایل 10: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 80 رنز سے شکست دے دی