تنظیم اساتذہ خواتین ونگ ضلع کراچی کی دیرینہ رکن طیب النساانتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر)تنظیم اساتذہ پاکستان خواتین ونگ ضلع کراچی کی دیرینہ رکن محترمہ طیب النساء اپنے خالق حقیقی سے جا ملیں انا للہ وانا الیہ راجعون آپ کا تعلق تنظیم کے بنیادی ارکان میں سے تھا۔ آپ نے تنظیم کی توسیع دعوت کے لیے بھر پور جدو جہد کی آپکی رحلت سے تنظیم کا بڑا نقصان ہوا ہے۔ آپ نے لاتعداد شاگردوں کی صورت میں صدقہ جاریہ چھوڑا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مانسہرہ: جیپ کھائی میں جا گری، بچی سمیت3 خواتین جاں بحق
ویب ڈیسک: مانسہرہ کےنواحی علاقے میں مسافر جیپ کھائی میں جا گری, حادثےمیں بچی اور3 خواتین سمیت 4 افراد جاں بحق, 8 افراد زخمی ہوگئے ۔
پولیس کے مطابق حادثہ مانسہرہ میں کن چھجڑی کے مقام پر پیش آیا جہاں جیپ سنڈی سے جبوڑی جارہی تھی۔
پولیس کا بتانا ہےکہ حادثہ جیپ کے بریک فیل ہونےکےباعث پیش آٰیا جس کے نتیجے میں بچی اور3خواتین جاں بحق اور8 افرا زخمی ہوئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
اس بار ٹی فینٹاسٹک نہیں، مار بھی فینٹاسٹک پڑے گی: عطا تارڑ