اسلام آباد:بھارتی یوم جمہوریہ پر بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوار الحق و دیگرشریک ہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

راولاکوٹ؛ بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیری عوام کی احتجاجی ریلی

سٹی 42 : پونچھ ڈویژن کے ہیڈکوارٹر راولاکوٹ میں بھارتی یوم جمہوریہ کے خلاف یوم سیاہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔ 

 کشمیری عوام نے بھارتی یوم جمہوریہ 26 جنوری کو یوم سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے راولاکوٹ میں ایک احتجاجی ریلی اور مظاہرے کا انعقاد کیا، جس میں سول سوسائٹی، مختلف محکمہ جات کے آفیسران اور اہلکاران نے بھرپور شرکت کی۔ 

شرکاء ریلی نے سیاہ جھنڈے اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے۔ ریلی کے دوران بھارت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی اور کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا گیا۔ 

پاکستان 2035 تک 1 ٹریلین ڈالر کی معیشت بن سکتا ہے، عالمی بینک

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بھارت نے کشمیری عوام پر مظالم ڈھا کر تمام انسانی اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔ مقررین نے بھارتی حکومت کے غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیر میں جاری مظالم کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے میں کردار ادا کرے۔
ریلی کے اختتام پر کشمیری عوام کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ کشمیری اپنی آزادی کی منزل تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ 

بزدار سرکار کی کارکردگی کا پول کھل گیا، اہم انکشافات سامنے آگئے

متعلقہ مضامین

  • یوم سیاہ، :آزاد کشمیر بھر میں بھارت مخالف مظاہرے، ریلیاں
  • اسلام آباد، حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے زیر اہتمام زبردست بھارت مخالف مظاہرہ
  • برسلز، کشمیر کونسل یورپ کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
  • نام نہاد بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، مظاہرے، ریلیاں: مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال
  • مظفر آباد: بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک شخص بھارتیوزیراعظم نریندرمودی کے پتلے کوڈنڈے سے ضرب لگارہا ہے
  • بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ
  • راولاکوٹ؛ بھارتی یوم جمہوریہ کیخلاف کشمیری عوام کی احتجاجی ریلی
  • مظفرآباد،مہاجرین جموں کشمیر کے زیر اہتمام دارالحکومت میں بھارتی نام نہاد یوم جمہوریہ پر احتجاجی ریلی کا انعقاد
  • بھارتی یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا دنیا بھر میں یوم سیاہ، اسلام آباد میں ہائی کمیشن کے باہر مظاہرہ