سینئر رہنما شاہ محمد شاہ کا نوازشریف کو خط،شکایات کے انبار لگادیے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی سینئر نائب صدر سید شاہ محمد شاہ نے پارٹی کے صدر میاں محمد نوازشریف کو خط لکھ دیا۔اپنے خط میں انہوں نے نواز شریف کومخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جب سے آپ صدر منتخب ہوئے ہیں اس کے بعد پارٹی کا کوئی
اجلاس نہیں بلایا گیا ہے۔ تمام تر سیاسی جماعتیں اجلاس بلاتی رہتی ہے۔ ایسے کوئی بھی جماعت نہیں چلتی۔اگر اسی طرح پارٹی چلائی جاتی رہی تو کارکنان میں مایوسی پیدا ہوگی،سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ محمود خان اچکزئی،اختر مینگل جیسے لوگ آپ سے ناراض ہیں اس پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے۔سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ سندھ میں نہریں نکالنے پر سندھ کی عوام میں تشویش پائی جارہی ہے اس میں آپ کو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔سید شاہ محمد شاہ نے کہا کہ میں کارکن کی حیثیت سے آپ مطالبہ کرتا ہوں فوری طور پر سی ای سی کا اجلاس طلب کیا جائے۔ان مسائل پر توجہ اور حل کیا جائے۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شاہ محمد شاہ
پڑھیں:
(ن)لیگ میں کوئی اختلاف نہیں ‘ راجا محمد فاروق حیدر خان
مظفرآباد(صباح نیوز)سابق وزیراعظم آزاد کشمیر و مرکزی رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) راجا محمد فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ جمہوری اصولوں کی خلاف ورزی کرکے کشمیریوں کی تحریک کو دبانے کے لیے ہٹلر اور اسرائیل طرز پر کاروائیاں کرنے والا ہندوستان جمہوریت کا چیمپیئن نہیں بلکہ انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا مرتکب ملک ہے جس کی گواہی اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی دو رپورٹس دے چکی ہیں جمہوریت آزادی اظہار اور عوامی خواہشات کے مطابق انہیں فیصلے کرنے کے اختیار کا نام ہے جو کچھ مقبوضہ کشمیر میں کیا گیا اور مجموعی طور پر ہندوستان
کے اندر اقلیتوں کے خلاف ہورہا ہے اس سے بھارت کے چہرے سے نقاب اتر گیا ہے موجودہ حکومت کی نا کوئی پالیسی ہے نا سمت اور نا ہی ویثرن جس کے باعث حالات دن بدن خرابی کی طرف جارہے ہیں آزادکشمیر کے اندر سیاست کے اطوار اب بدل گئے ہیں سیاسی جماعتوں کو اگر اپنا وجود برقرار رکھنا ہے تو پھر اپنا طرز سیاست بدلنا ہوگا مسلم لیگ (ن) میں کوئی گروپ ہے نا دھڑے بندی، جماعت میں مختلف آرا ہونا اس کی مظبوطی اور بہتری کے لیے ضروری ہوتا ہے، لیگی کارکنان آپس میں متحد رہیں جماعتی نظم و ضبط کی پابندی کریں تو کوئی دوسری قوت (ن) لیگ کا مقابلہ کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہے اس وقت بھی سب سے لائق اور باصلاحیت ٹیم مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے جس نے 2016 سے 21 تک شاندار کارکردگی دکھائی رفاقت اعوان اور ان کے خاندان سے تعلق نسل در نسل کا ہے جو مزید مظبوط ہوگا۔ ان خیالات کا اظہارراجہ محمد فاروق حیدر خان نے اعوان پٹی گڑھی دوپٹہ میں سلیم اختر اعوان کی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا اس موقع پر راجہ محمد فرید خان،فاروق اعوان،شریف اعوان،خرم جاوید اعوان و دیگر بھی موجود تھے سابق وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ کشمیر ہمیشہ سے ہماری سیاست کا مرکزی نقطہ رہا ہے آل پارٹیز کانفرنس مستقبل کے لیے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہوسکتی ہے ضرورت اس بات کی ہے کہ کشمیر اور اس کی آزادی کے ایک نقطے پر ہم سب متفق ہوں اور وہ راے شماری کا آپشن ہے جس پر سارے نظریات کے ماننے والے متفق ہوسکتے ہیں اگر ہم پہلے ہی الگ بات کرینگے تو پھر ہماری بات میں وزن نہیں ہوگا پاکستان اور ہندوستان کو کشمیر کے حوالے سے ایک طرح سے دیکھنا کسی صورت قابل قبول نہیں ہندوستان ایک قابض،غاصب اور جارح ملک ہے جبکہ پاکستان ہمارا دوست اور ہمدرد ہے جس نے ہماری وجہ سے بہت سارے مسائل کا بھی سامنا کیا کشمیری اور پاکستان لازم و ملزوم ہیں یہ ایک دوسرے کے بغیر نہیں رہ سکتے ،مسلم لیگ (ن) میں کوئی اختلاف نہیں ہمارے لیڈر نوازشریف ہیں جن کی قیادت میں ہم سب متفق ہیں وزیراعظم پاکستان نے مشکل ترین حالات میں ملک کو سنبھالا اگرچہ مشکلات ہیں مگر ہمیں یقین ہے کہ ملک کا مستقبل روشن ہے ایک مستحکم مظبوط پاکستان ہی کشمیریوں کی تحریک کے لیے تقویت کا باعث ہے۔