مریدکے(صباح نیوز) وفاقی وزیربرائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی زراعت کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہے ،زراعت کی ترقی کے سلسلہ میں بیلاروس ،چین سمیت کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار رانا
تنویرحسین نے اتوارکے روز مرید کے میں مرکز سینٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام، صوبائی ایڈمنسٹریٹرز، کسان رہنمائوںاور اینگرو فرٹیلائزرز کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ کسانوں کوسرکاری قیمت پر اعلیٰ میعار کی کھاد کی فراہمی یقینی بنانے اور حکومتی کوششوں کو سپورٹ فراہم کرنے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرز نے مریدکے میں مرکز سینٹر کا افتتاح کردیا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ زراعت کی ترقی کے سلسلہ میں بیلاروس ،چین سمیت کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے ،وزیر اعظم کی کوشش ہے زراعت کی ترقی میں دنیا کا مقابلہ کریں ۔ انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ پاکستان سے زرعی تحقیق کیلئے نوجوان چین بھیج رہے ہیں۔ رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم آج بھی فی ایکڑ 30 من پیداوار پر کھڑے ہیں ،فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کی سیاست کا محور ہی پاکستان کی تباہی رہا ہے،اس جماعت نے زراعت کے شعبہ کو بھی بہت تباہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک جماعت کا بانی آج بھی جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو نقصان پہنچارہا ہے ،عوام اسے مسترد کرچکی اس کی سیاست ختم ہوچکی ۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ اپریل میں بجلی مزید سستی کرنے جارہے ہیں ،حکومت کا مشن صنعت اور زراعت کی بحالی ہے ۔ اینگرو فرٹیلائزرز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر علی راٹھور نے اپنے خطاب میں زرعی شعبے کی ترقی اور کسانوں کی خوشحالی کیلئے حکومتی اقدامات کو سراہتے ہوئے کہاکہ ملک کے محنتی کسانوں کو فائدہ پہنچانے اور پاکستان کے غذائی تحفظ کو بڑھانے کیلئے اینگرو فرٹیلائزرزنے زراعت کے شعبے کو ترقی دینے کیلئے ہمیشہ حکومت کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ یہ مرکز سینٹرز اعلیٰ معیار کی کھاد کی بروقت دستیابی کو یقینی بناکر کسانوں کو ریلیف فراہم کرے گا۔ اس کے علاوہ یہ مرکز سینٹرز اینگرو فرٹیلائزرز کی جدید مصنوعات اورٹیکنالوجیز کے بارے میں آگاہی پیدا کرنے کیلئے مرکز کے طورپر کام کریں گے اور ہماری فصل اور پیداوار کو بہتر بنانے اور انہیں عالمی معیار کے مطابق لانے میں مدد فراہم کریں گے۔ علی راٹھو ر نے اینگرو فرٹیلائزرز کی جانب سے پاکستان کے پہلے مربوط ایگری ای کامرس پلیٹ فارمUgAi ایپ متعارف کرانے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ کمپنی سے سرکاری قیمتوں پر کھادوں کی براہِ راست خریداری کو فعال کرنے کے علاوہ UgAiایپ جدید ڈرون ٹیکنالوجی اور سیٹلائٹ منظر کشی کو بھی مربوط کرتی ہے ۔UgAi کسانوں کو فصلوں کی درست نگرانی ، ان پٹ لاگت کو کم کرنے اور فصل کی پیداوار میں اضافے کیلئے سپورٹ فراہم کرتی ہے۔
رانا تنویر حسین

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین زراعت کی ترقی کسانوں کو نے کہا کہ

پڑھیں:

ن لیگ سے اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے‘ گورنر پنجاب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، اس بار تجربے کی ناکامی کی صورت میں ہمیشہ کیلیے راہیں جدا کرلیں گے۔ نجی ٹی وی
کے مطابق نجی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں گورنر پنجاب نے کہا کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی حمایت کی وجہ سے چل رہی ہے، جلد بازی میں کیے گئے حکومتی فیصلے اکثر حکومت کیلیے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی ذمہ دار دونوں جماعتیں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
  • مخالفین کی تمام تر سازشیں ناکام ہو چکیں ‘ رانا مشہود
  • زراعت کی ترقی کیلئے بیلاروس، چین سمیت کئی ممالک سے بات چیت جاری ہے، وفاقی وزیر
  • پی ٹی آئی مذاکرات کیلیے غیر سنجیدہ،جوڈیشل کمیشن بنانا کوئی آسان کام نہیں، رانا ثنا
  • ن لیگ سے اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے‘ گورنر پنجاب
  • پاکستان کیلئے براہ راست فضائی آپریشن شروع کرنے کا ارادہ ہے، بنگلہ دیشی سفیر
  • ملک اور قوم کی ترقی کیلئے تعلیم کا فروع اولین ضرورت ہے، عبدالواسع
  • وزیراعلیٰ مریم نواز کی کسان دوست پالیسیوں کے مثبت نتائج، کھاد کی فروخت میں 50 فیصد اضافہ
  • یوٹیلیٹی ا سٹور کے مستقبل کا فیصلہ آئندہ اجلاس میں ہوگا،رانا تنویر حسین