Jasarat News:
2025-04-16@22:41:24 GMT

ریاست عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کررہی،ایمل ولی خان

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

کراچی (اسٹاف رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ آج قوم اپنے نمائندوں کے چناؤ کے اختیار سے محروم ہے، ریاست عوام کے مینڈیٹ کا احترام نہیں کررہی ہے،ہر آنے والے انتخابات پچھلے انتخابات سے مزید دھاندلی زدہ ہوتے
ہیں،2013 میں دوسری پارٹیاں الیکشن مہم چلارہی تھیں ہم جنازے اٹھا رہے تھے،2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر قوم کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا،اس دفعہ عوام کے مینڈیٹ کو پیسوں کے عوض بیچ کر غیر نظریاتی لوگوں کو پارلیمان میں بٹھایا گیا،بدقسمتی سے موجودہ وقت میں حکومت اور اپوزیشن دونوں کمپرومائزڈ ہیں، پختونخوا کی سرزمین پر انتخابات میں ڈراما رچا کر غیر سنجیدہ لوگوں کو مینڈیٹ دیا گیا ،آج پاکستان میں جمہوریت نام کی کوئی چیز نہیں،جمہوریت اور نظام کو ملک میں نافذ غیر اعلانیہ مارشل لاسے بدنام کیا جارہا ہے،اختیار دن بدن دفاعی اداروں کے سپرد ہورہا ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو جناح گراؤنڈ کراچی میں باچا خان کی 35ویں اور قائد جمہوریت خان عبدالولی خان کی 19 ویں برسی کی مناسبت سے عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے زیر اہتمام جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ایمل ولی خان کا کہنا تھاکہ فخر کرتے ہیں کہ باچا خان نے 37 سال قید کاٹی ہے لیکن تاریخ میں آزاد ہے،باچا خان اور ولی خان کی تاریخ آزاد ہے آج اس پر تحقیق ہورہی ہے، اس سرزمین پر جب بھی امن اور جمہوریت کے گن گائے جائیں گے ولی خان کا نام اس میں شامل ہوگا ، واضح کرنا چاہتے ہیں کہ پختون قوم اپنے قدرتی وسائل پر کوئی کمپرومائزڈ نہیں کرے گی،ہم نے امن کے لیے اور دہشتگردی کے خلاف جانوں کی قربانیاں دی ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ ہم باچا خان کے پیروکار ہیں کوئی ہم سے یہ توقع نہ رکھے کہ ہم جمہوریت کے خلاف کھڑے ہوں گے،ہم سے کبھی کوئی یہ توقع نہ رکھے کہ ہم امن کے خلاف دہشت اور وحشت کے ساتھ کھڑے ہونگے،ہم کبھی بھی مظلوم کے خلاف ظالم کے ساتھ کھڑے نہیں ہوں گے۔جلسے سے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد سلیم خان، صوبائی صدر سندھ شاہی سید، جنرل سیکرٹری یونس بونیری، صدر اے این پی پختونخوا میاں افتخار حسین، جنرل سیکرٹری حسین شاہ یوسفزئی و دیگر نے بھی خطاب کیا۔
ایمل ولی

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: باچا خان ایمل ولی کے خلاف ولی خان

پڑھیں:

حکومت نے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا

لاہور(نیو ز ڈیسک) بسنت کے تہوار کے موقع پر لاہور سمیت پنجاب کے شہریوں کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق حکومت بسنت کے تہوار پر سے پابندی ہٹانے کی تجویز پر غور کررہی ہے۔

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے لندن میں صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ حکومت بسنت تہوارمنانے پرنظرثانی کررہی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ حفاطتی اقدامات کے ساتھ بسنت کو منایا جانا چاہیے۔

پرائیویٹ اسکیم کے 67 ہزار عازمین حج کی سعادت سے محروم ہوجائیں گے

متعلقہ مضامین

  • عوام اور ریاست
  • حکومتی جماعتیں مشکوک جعلی مینڈیٹ کے بعد عوام سے آزاد عدلیہ اور میڈیا چھین رہی ہیں
  • مائنز اینڈ منرلز بل صوبے کے وسائل پر حملہ ہے، حکومت نہ سمجھی تو عوام میں جائیں گے: فضل الرحمٰن
  • عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کر رہے ہیں: ایمل ولی خان
  • کراچی، فلسطین فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مظلوم فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے احتجاجی مظاہرہ
  • نہریں نہیں بننے دینگے ہمارا کیس مضبوط، کوئی مسترد نہیں کر سکتا: مراد شاہ 
  • ہمارا نظریاتی و سیاسی اختلاف ہوسکتا ہے لیکن ریاست پر کوئی اختلاف نہیں، گورنر سندھ
  • عوام خود کھڑے ہوں,حکمرانوں کی پروا کیے بغیر اسرائیلی ظلم و جارحیت کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں:مولانا فضل الرحمن
  • حکومت نے بسنت پر عائد پابندی اٹھانے پر غور شروع کردیا
  • دفعہ370 کی بحالی تک کوئی بھی الزام یامقدمہ مجھے خاموش نہیں کرا سکتا، آغا روح اللہ