پختونخوا میں امن کیلیے ہرطرح کاتعاون کریں گے‘ سراج الحق
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر سیف اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی ملاقات کررہے ہیں
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر سیف اور سینئر سیاستدان محمد علی درانی نے ملاقات کی۔بیرسٹر سیف نے سراج الحق کو وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے امن کے حوالے سے مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں امن کیلئے ہم ہر طرح کے تعاون کیلئے تیار ہیں،صوبہ خیبرپختونخوا میں امن کیلئے ایک ہزار جرگے کرنا پڑیں تو کریں۔ افغانستان پاکستان کے
تعلقات میں خرابی کا سب سے زیادہ نقصان صوبہ خیبر پختونخوا کو ہوگا۔سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے بیرسٹر محمد علی سیف اور محمد علی درانی نے ملاقات کی اور انہیں امن مشاورتی اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ دیا۔ سراج الحق نے کہا خیبرپختونخوا میں امن کیلیے ایک ہزار جرگے بھی کرنا پڑیں تو کریں گے جبکہ پاک افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن وفاقی و صوبائی حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کی ذمّہ داری ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بے امنی، دہشت گردی اور لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے اور بے امنی سے سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کا ہوا۔
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: سابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق سب سے زیادہ نقصان پختونخوا میں امن محمد علی
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی
جماعت اسلامی پاکستان نے بھی متنازعہ پیکا ایکٹ کی مخالفت کر دی۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت پیکا آرڈیننس لیکر آئی ہے ہم اسے قبول نہیں کرتے، 2016 میں ن لیگ اور پھر تحریک انصاف کے حکومت میں بھی پیکا آرڈیننس لایا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل پیکا آرڈیننس پنجاب حکومت کے ذریعے لایا گیا، تحریک انصاف کے دور میں کئی صحافیوں کو جبری طور پر اٹھایا گیا تھا، مرضی کے صحافیوں کو استعمال کیا جاتا ہے، ملک میں فیک نیوز بالکل نہیں ہونی چاہئیں، سب کو فیک نیوز کا سدباب کرنا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکومت کو پیکا آرڈیننس پر مشاورت کرنی چاہیے تھی، پیکا ایکٹ پر ہم صحافی بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، ایک کوڈ آف کنڈکٹ ضرور بننا چاہے لیکن آزادی پر حملہ بھی قبول نہیں کرینگے۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ پورا غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا لیکن فلسطینی جھکے نہیں، اسرائیل غزہ میں شکست کھا چکا ہے۔