Jasarat News:
2025-01-27@17:07:09 GMT

مری میں تین مقامات پرجنگل میں آتشزدگی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)مری کے تین مختلف جنگلات میں شدید آتشزدگی کے واقعات سامنے آئے ہیں، جن میں بروری، باڑیاں اور ڈنہ ایکسپریس وے سے ملحقہ جنگلات شامل ہیں۔ آگ نے ان علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، جس کے باعث جنگلات
اور وائلڈ لائف کو ناقابل تلافی نقصان پہنچنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔مری کے جنگلات میں اس سال اب تک ہونے والی آتشزدگی نے متعدد سرسبز و شاداب درختوں کو جلا کر خاکستر کر دیا ہے، جس سے ماحولیاتی نقصان بھی ہوا ہے۔ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں اور محکمہ جنگلات کے اہلکار فوری طور پر آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں تاکہ مزید نقصان سے بچا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر آگئی ہے، مصدق ملک

وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ حکومت کے بروقت انتظامات سے مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر آگئی ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں مصدق ملک نے کہا کہ حکومت کی ملکی ترقی اور خوشحالی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے، عوام کی زندگی میں خوشحالی اور روزگار کی فراہمی ترجیح ہے۔

ریاستی ادارے 6 ہزار ارب ڈالرز کا نقصان کرچکے، مصدق ملک کا انکشاف

وفاقی وزیر پیٹرولیم سینیٹر مصدق ملک نے انکشاف کیا ہے کہ ریاستی ادارے 6 ہزار ارب ڈالرز کا نقصان کرچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کے بر وقت انتظامات سے مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر آگئی ہے، دیہی علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں بتدریج کمی آرہی ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے گھریلو صارفین پر کوئی بوجھ نہیں ڈالا،حکومت نے مہنگائی کا خاتمہ کردیا ہے۔ حکومت کی ملک کی معیشت پر خصوصی توجہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومتی اقدامات سے مہنگائی کی شرح 4 فیصد پر آگئی ہے، مصدق ملک
  • مجھے اپنی خوبصورتی کی وجہ سے کافی نقصان اٹھانا پڑا، احمد شہزاد
  • لوگ ٹیکنالوجی سے عدم واقفیت کی بنا پر نقصان اُٹھاتے ہیں
  • امریکی محکمہ موسمیات کی ریاست کیلیفورنیا میں آج سے طوفانی بارشوں کی پیش گوئی
  • لاس اینجلس کی آگ امریکی تاریخ کی سب سے مہلک قدرتی آفت قرار
  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں مزید 5 مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
  • جنگ بندی
  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں 5 مزید مقامات پر آگ بھڑک اٹھی
  • امریکا: جنوبی کیلیفورنیا میں بھڑکی بے قابو آگ نے مزید 5 مقامات کو لپیٹ لیا