اپنا پروگرام :پنجاب میں9ہزار افراد کو ساڑھے 8ارب بلا سود قرض جاری
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
لاہور( نمائندہ جسارت) وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کا اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہورہاہے-صوبہ بھر میں 9ہزار سے زیادہ افراد کو ساڑھے 8ارب روپے سے زیادہ بلاسود قرض جاری ہو چکے ہیں -چند ماہ کی مختصر مدت میں ساڑھے 8ارب روپے کے مائیکروفنانس قرض کا منفردریکارڈ قائم کر دیا گیاہے-مختصر ترین مدت میں اپنی چھت، اپنا گھر کے پورٹل پر 4لاکھ سے زائد درخواستیں مع ڈاکومنٹ موصول ہونے کا ریکارڈ بن گیا -اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے فیز ون میں 5ہزار لون جاری ہوچکاہے-اپنی چھت، اپنا گھر پروگرام کے تحت 5ہزار سے زائد گھر تیزی سے تکمیل کے حتمی مراحل میں داخل ہوچکے ہیں -فیز ٹو میں ملنے والے 3ہزارلوگوں کو لون ملے گئے اور بھی گھرو ں کی تعمیر کا آغاز کردیاگیا-اپنی چھت، اپنا گھر پورٹل پر ملنے والی درخواستوں کی تصدیق3غیر جانبدار مائیکر وفنانس ادارے کررہے ہیں -وزیراعلی مریم نوازشریف کے
احکامات کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ او رپانچ سال میں پانچ لاکھ گھر بنانے کا ہدف حاصل کیا جائے گا -اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ پر acag.
اپنا گھر پروگرام
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیراعلی مریم نوازشریف نے اپنا گھر پروگرام اپنی چھت
پڑھیں:
کراچی کے تاجر بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر کراچی کے تاجروں کا وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال سے بڑا مطالبہ سامنے آ گیا۔
تاجر راہنما نے احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ ’’کچھ عرصے کے لیے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں‘‘۔
اجلاس میں شریک تمام تاجروں نے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی۔
وفاقی وزیر احسن اقبال تاجر راہنما کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے تاہم انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا۔