مظفر آباد: بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک شخص بھارتیوزیراعظم نریندرمودی کے پتلے کوڈنڈے سے ضرب لگارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
مظفر آباد: بھارتی یوم جمہوریہ پر احتجاجی مظاہرے کے دوران ایک شخص بھارتیوزیراعظم نریندرمودی کے پتلے کوڈنڈے سے ضرب لگارہا ہے.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
برسلز، کشمیر کونسل یورپ کا بھارتی سفارتخانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ
مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خود دلانے کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی یوم جمہوریہ کو ”یوم سیاہ“ کے طور پر منانے کے موقع پر کشمیر کونسل یورپ کے زیر اہتمام برسلز میں بھارتی سفارت خانے کے سامنے پرامن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت کونسل کے چیئرمین علی رضا سید نے کی۔ ذرائع کے مطابق مظاہرے میں جس کے لیے کشمیر کونسل یورپ کو دیگر تنظیموں کا تعاون بھی حاصل تھا، بڑی تعداد میں کشمیری تارکین وطن اور ان کے ہمدرد شریک ہوئے۔ مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کا نوٹس لے اور کشمیریوں کو حق خود دلانے کیلئے بھارتی قیادت پر دباﺅ ڈالے۔ علی رضا سید نے اپنی تقریر میں کہا کہ بھارت ایک غاصب اور جارح ملک ہے جس نے کشمیریوں کا حق خودارادیت طاقت کے بل پر دبا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ علاقے میں سنگین جرائم میں ملوث ہے، اس نے حریت رہنماﺅں سمیت ہزاروں کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں قید کر رکھا ہے۔بانہوں نے کہا کہ بھارتی مظالم کشمیریوں کے جذبہ آزادی کو دبانے میں ناکام ہو چکے ہیں اور وہ اپنی آزادی کی جدوجہد جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ دیگر مقررین نے کہا کہ بھارت کے یوم جمہوریہ کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا مقصد پوری دنیا کو یہ پیغام دینا ہے کہ بھارت طویل عرصے سے غیرقانونی طور پر جموں و کشمیر کے ایک بڑے حصے پر قابض ہے اور وہ کشمیریوں کے جمہوری اور انسانی حقوق بری طرح پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کی بیش بہا قربانیاں ایک روز ضرور رنگ لائیں اور مقبوضہ جموں و کشمیر بھارت کے پنجہ استبداد سے آزاد ہو گا۔