پبلک اکاؤنٹس کمیٹی:توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ عام کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام کے باوجود قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے مسلم لیگ ن کی اتحادی حکومت اور تحریک انصاف کی اپوزیشن کے درمیان غیر متوقع اتفاق طے پا گیا۔حکومت کی جانب سے مسلسل اصرار کے بعد جمعہ کے روز بالآخر تحریک انصاف کی جانب سے پبلک اکاونٹس کمیٹی کے
چئیرمین کیلئے 5 ناموں کی فہرست بھجوائی گئی۔فہرست میں عمر ایوب خان، جنید اکبر، عادل بازئی، عامر ڈوگر کے نام شامل تھے
پبلک اکائونٹس کمیٹی
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: پبلک اکاونٹس کمیٹی توشہ خانہ کا کا ریکارڈ
پڑھیں:
پی ٹی آئی کے جنید اکبر بلا مقابلہ چیئرمین پی اے سی منتخب
حکومت اور اپوزیشن کی اتفاق رائے سے پاکستان تحریک انصاف کے رکن جنید اکبر خان کو قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین منتخب کردیا گیا۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اسپیشل سیکریٹری محمد مشتاق کی زیر صدارت ہوا جہاں حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری اور قائد حزب اختلاف عمر ایوب نے پاکستان تحریک انصاف کے جنید اکبر کا نام چیئرمین کے لیے تجویز کردیا۔ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ خان اور قاسم نون نے جنید اکبر کے نام کی تائید کردی۔حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے نام پر اتفاق ہوگیا، فریقین شیخ وقاص اکرم کے بجائے جنید اکبر کے نام پر متفق ہوگئے ۔ چیئرمین پی اے سی کے لیے پی ٹی آئی نے نئے ناموں کا پینل تیار کرلیا جس میں سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا نام نکال دیا گیا اور ان کی جگہ عادل بازئی کا نام پینل میں شامل کیا گیا ہے ،تاہم ذرائع نے چیف وہپ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے حوالے سے بتایا ہے کہ حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان جنید اکرم کے نام پر اتفاق ہوگیا ہے ۔