Jasarat News:
2025-01-27@17:16:01 GMT

چینی کی قیمت میں اضافہ جاری‘18روپے کلو بڑھ گئی

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) کرشنگ سیزن ہونے کے باجوود چینی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے، گزشتہ ایک ماہ میں چینی کی قیمت میں 18 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ مافیا نے ماہ فروری کے لیے فیوچر ٹریڈ میں مزید اضافہ کردیا۔تفصیلات کے مطابق چینی کی کرشنگ ہونے کے باجود ملک بھر میں چینی مہنگی ہونے کا سلسلہ جاری ہے،ماہ دسمبر کے مقابلے
میں چینی کی ایکس مل ریٹ میں18 روپے اضافے کے ساتھ قیمت 125 سے بڑھ کر 143 روپے ہو گئی ہے جبکہ چھوٹے دکانداروں میں چینی 155 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے۔ دوسری جانب ذرائع کے مطابق سٹے باز مافیا نے فیوچر ٹریڈ کے نام پر ماہ فروری کے لیے چینی کی ایکس مل قیمت 145 روپے مقرر کر دی ہے، مارکیٹ میں چینی کی بڑھتی قیمتوں سے دکاندار سمیت خریدار شدید پریشان دکھائی دیتے ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے اگر حکومت نے عملی اقدامات نا کیے تو رمضان میں چینی کی فی کلو قیمت 170 روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: میں چینی کی

پڑھیں:

آج بروز پیر27جنوری 2025 سونے کی قیمت میں اضافہ یا کمی؟جانیں

کراچی(نیوز ڈیسک)آج بروز پیر:27جنوری 2025 ، پاکستان کے مختلف شہروں اسلام آباد، راولپنڈی ، فیصل آباد، پشاور، سکھر، حیدرآباد، کراچی، ملتان اور لاہور کی بلین مارکیٹوں سے تازہ ترین معلومات کے مطابق پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 288,460.00 روپے ہے جبکہ 10 گرام سونا 247,312.20 روپے کے قریب ہے۔

سونا سونا فی گرام سونا فی 10 گرام سونا فی تولہ سونا فی ترے اونس   سونا فی کلو گرام
24K 24,731.00 247,312.00 288,460.00 316,481.00 24,731,220.00
22K 22,670.00 226,701.00 264,419.00 290,105.00 22,670,083.00
21K 21,640.00 216,396.00 252,400.00 276,918.00 21,639,625.00
18K 18,548.00 185,483.00 216,343.00 237,359.00 18,548,250.00

یہ اتار چڑھاو امریکی ڈالر کی قدر میں ہونے والی تبدیلیوں سے قریبی تعلق رکھتے ہیں، جو کرنسی کی قدروں اور سونے کی قیمتوں کے درمیان تعلق کو نمایاں کرتے ہیں۔

شہر سونا 24 قیراط فی تولہ سونا 22 قیراط فی تولہ
Karachi 288,460.00 264,422.00
Hyderabad 288,660.00 264,622.00
Lahore 288,610.00 264,572.00
Multan 288,530.00 264,492.00
Islamabad 288,560.00 264,522.00
Faisalabad 288,630.00 264,592.00
Rawalpindi 288,810.00 264,772.00
Quetta 288,530.00 264,492.00

لکھنے کے وقت بین الاقوامی سونے کی قیمت $2,760.45 فی اونس ہے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ عالمی منڈی کی وجہ سے پاکستان میں قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں سینکڑوں روپے کی کمی
  • آج بروز پیر27جنوری 2025 سونے کی قیمت میں اضافہ یا کمی؟جانیں
  • کپٹیو پاور پلانٹس کیلیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
  • اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری فنڈز میں اضافہ
  • چینی کی قیمت میں 4 روپے سے زائد اضافہ
  • اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز میں اچانک بڑا اضافہ
  • بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد آج سونے کی قیمت کم ہوگئی
  • کراچی میں چینی پر سٹے بازی، فی کلو 20 روپے تک اضافہ ہوگیا
  • چینی کی قیمت کو پر لگ گئے