Jasarat News:
2025-01-27@16:47:59 GMT

ارکان اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز بڑھادیے گئے

اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT

اسلام آباد( نمائندہ جسارت)اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری فنڈز میں اضافہ کر دیا گیا، جاری فنڈز کی شرح تین گنا زائد رقم 48.3 ارب روپے تک کی منظوری دے دی گئی۔ذرائع کے مطابق کابینہ ڈویژن کی درخواست پر 48.3 ارب روپے
جاری کرنے کی اجازت دیدی گئی، وزارت منصوبہ بندی نے ایک ہفتے میں 30.9 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔ذرائع نے بتایا کہ اسکیموں کے لئے جاری کردہ مجموعی رقم 48.

3 ارب روپے ہوگئی، اس سے قبل گزشتہ برس دسمبر تک محض 17.5 ارب روپے کی رقم منظور کی گئی تھی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی نے 13 جنوری کو 12.5 ارب روپے منظور کیے، جبکہ ریلیز 30 ارب روپے منظور شدہ حد سے معمولی زیادہ ہے، 17 جنوری کو مزید 18.4 ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی گئی۔
اراکین پارلیمان

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

صنعتی شعبےکے لیے گیس مہنگی کرنے کی منظوری

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے صنعتی شعبےکے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کرلیا۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں  اقتصادی رابطہ کمیٹی نے صنعتی شعبےکے لیے گیس ٹیرف میں اضافہ منظور کیا جب کہ گھریلو صارفین کے لیےگیس ٹیرف میں اضافہ مسترد کر دیا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں کیپٹو پاور کے لیے گیس ٹیرف میں 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ منظور کیا گیا۔کیپٹو پاور کے لیے ٹیرف 3500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔اقتصادی رابطہ کمیٹی کے مطابق کیپٹو پاور پر گرڈ ٹرانزیشن لیوی کے نفاذ کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں گے۔

توہین مذہب کے چار ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت سنا دی گئی

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سوئی سدرن کے منصوبوں میں تاخیر، اربوں کا نقصان
  • اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے لئے جاری فنڈز میں اضافہ
  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ وفاقی سیکرٹری کے برابر، 5 لاکھ 19 ہزار، فنانس کمیٹی نے منظوری دیدی
  • اراکین پارلیمان کی ترقیاتی اسکیموں کے فنڈز میں اچانک بڑا اضافہ
  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ اور مراعات 5لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری
  • صنعتی شعبےکے لیے گیس مہنگی کرنے کی منظوری
  • ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری، سمری وزیراعظم کو ارسال
  • اراکان اسمبلی اور سینیٹ کی تنخواہوں اور مراعات میں لاکھوں روپے کا اضافہ منظور، سفارشات وزیراعظم کو ارسال
  • قومی اسمبلی کمیٹی نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہ و مراعات 5 لاکھ 19 ہزار کرنے کی منظوری دے دی