رہائی کے بعد غزہ لوڑنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،ایک شہید
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
غزہ(مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا ہو کر شمالی غزہ میں گھروں کو لوٹنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید ہو گہا۔عرب میڈیا کے مطابق فلسطینیوں نے شمالی غزہ میں گھر واپسی کے انتظار میں رات سڑکوں پر گزاری، رہائی کے بعد شمالی غزہ پہنچنے والے فلسطینیوں پر
اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہو گیا۔حماس نے اسرائیل پر جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد میں تاخیر کا الزام عاید کیا ہے جب کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا ہے کہ حماس نے اسرائیلی یرغمالی خاتون کی رہائی میں تاخیر کی، خاتون کی رہائی میں تاخیر فلسطینیوں کی واپسی میں رکاوٹ کی وجہ بنی۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ جنین میں اسرائیلی فوج کا آپریشن جاری ہے جس مین بچی سمیت 2 فلسطینی شہید ہوگئے۔ادھر سوئٹزرلینڈ میں ہیلتھ ورکرز نے یواین آفسزکے باہر احتجاج کیا اور غزہ میں مستقل جنگ بندی کا مطالبہ کیا۔خیال رہے کہ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 47 ہزار 283 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ ایک لاکھ 11 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔گزشتہ روز حماس نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے میں 4 اسرائیلی خواتین فوجیوں کو رہا کیا تھا جس کے بدلے میں اسرائیل نے 200 فلسطینیوں کو رہا کیا تھا۔
غزہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: اسرائیلی فوج فلسطینی شہید
پڑھیں:
اسرائیلی فوج نتزارم کوریڈور سے پیچھے ہٹ گئی، لاکھوں فلسطینی 15 ماہ بعد گھروں کو روانہ
غزہ: جبری بے دخل کیےگئےفلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی شروع ہوگئی۔
عرب میڈیا کے مطابق جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی فوج نتزارم راہداری سے پیچھے ہٹ گئی ہے جس کے بعد جبری بے دخل کیے گئےلاکھوں فلسطینی شمالی غزہ واپس لوٹ رہے ہیں۔
اس حوالے سے اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شمالی غزہ جانے والے نتزارم روڈ کوکھول دیا گیا ہے، فلسطینیوں کو پیدل شمالی غزہ میں اپنےگھروں کوجانے کی اجازت ہے جب کہ گاڑیوں کو تلاشی کے بعد صلاح الدین شاہراہ سےشمال کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
خیال رہے کہ جنگ بندی معاہدےکے تحت بےگھرفلسطینیوں کی شمالی غزہ واپسی کا عمل ہفتے کے دن شروع ہونا تھا مگر اس سے قبل ہفتے کے روز اسرائیل فوج نے لاکھوں فلسطینیوں کو شمالی غزہ جانے سے روک دیا تھا۔