عمران خان کی ایک بار پھر اوورسیز پاکستانیوں سے ترسیلات زر نہ بھیجنے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 27th, January 2025 GMT
راولپنڈی:
سابق وزیر اعظم عمران خان نے اورسیز پاکستانیوں سے ایک بار پھر ترسیلات زر نہ بھیجنے کے بائیکاٹ کا اعادہ کیا ہے۔
اتوار کے روز عمران خان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے ترسیلات زر بھیجنے کا بائیکاٹ کرنے کے مطالبے کا اعادہ کیا۔
عمران خان کے ایکس پیغام میں کہا کہ ’’میں ایک بار پھربیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں پر زور دیتا ہوں کہ وہ ترسیلات زر کا بائیکاٹ جاری رکھیں۔‘‘
انہوں نے مزید لکھا کہ ترسیلات بھیجنے سے حکومت مضبوط ہوگی اور یہ حکومت عوام کے گلے میں پھندا ڈال رہی ہے۔
عمران خان کی جانب سے یہ اپیل ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان گزشتہ ماہ شروع ہونے والے مذاکرات میں رواں ہفتے تعطیل جوڈیشل کمیشن کے معاملے پر آیا۔
ایک اور ایکس پیغام میں عمران خان نے ملک بھر میں 8 فروری کو یوم سیاہ کے طور پر منانے اور خیبرپختونخوا میں بھرپور احتجاج و شٹر ڈاؤن کی ہدایت کی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ترسیلات زر
پڑھیں:
عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
اسلام آباد ہائیکورٹ نےعدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کل سماعت کے لیے مقرر کردی۔
بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کی بریت کیخلاف خاورمانیکا کی اپیل کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعینات نئے جج جسٹس اعظم خان کل سماعت کرینگے۔
خاور مانیکا نے13جولائی 2024 کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔
ایڈیشنل سیشن جج نے 13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو عدت نکاح کیس میں بری کردیا تھا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے عدت کے دوران نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کے خلاف اپیلیں منظور کرکے انہیں باعزت طور پر بری کردیا تھا جبکہ اس سے قبل سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں عدت نکاح کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی تھی۔
دوران سماعت بانی پی ٹی آئی کی طرف سے وکیل سلمان اکرم راجا اور بشریٰ بی بی کی جانب سے وکیل عثمان ریاض گل نے نے استغاثہ کے چاروں گواہوں پر گواہوں سے جرح کی تھی، گواہوں میں خاور مانیکا، عون چوپدری، نکاح خواں مفتی سعید اور ملازم لطیف عدالت میں پیش ہوئے تھے۔