میں کراچی میں ہوں اور مجھ پر قتل کا الزام لگا ہے، پی پی ایم این اے علاؤالدین جونیجو
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رکن قومی اسمبلی علاؤالدین جونیجو نے کہا ہے کہ میں کراچی میں ہوں اور مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے۔
سانگھڑ واقعے کے بعد پیدا صورتحال پر جیو نیوز سے گفتگو میں علاؤالدین جونیجو نے کہا کہ جس زمین پر جھگڑے کا کہا جارہا ہے وہ میرے نام رجسٹرڈ ہے، میری زمین پر کاشت کرنے والے ہاریوں پر حملہ ہوا۔
انہوں نے کہا کہ میرے ہاری گاؤں میں بیٹھے تھے کہ ان پر حملہ ہوا، میرے 7 ہاری بھی زخمی ہوئے، میں کراچی ہوں اور مجھ پر قتل کا الزام لگایا جارہا ہے۔
پی پی ایم این اے نے مزید کہا کہ کل شب ہم نے پولیس کو رپورٹ درج کروائی کہ جھگڑا روکا جائے، پولیس بروقت ایکشن لیتی تو ایسا نہ ہوتا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہلاک اور زخمی میری برادری کے ہیں، مجھے خود افسوس ہوا ہے، شفاف تحقیقات سے پتہ لگے گا کہ ہم نے حملہ کیا یا ہمارے لوگوں پر حملہ ہوا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: گاڑی کی ٹکر سے 1 شخص جاں بحق ایک زخمی، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی
فوٹو: اسکرین گریپ سوشل میڈیاکراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈسکو بیکری کے قریب گاڑی کی ٹکر سے 2 راہگیر زخمی ہوئے، مشتعل افراد نے گاڑی کو آگ لگادی۔ حادثے کا ایک زخمی دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کے مطابق تیز رفتار گاڑی فٹ پاتھ سے ٹکرا کر مخالف سمت آگئی تھی، سڑک کی دوسری جانب دو افراد گاڑی کی زد میں آئے، حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہوا۔
گاڑی کے ڈرائیور سمیت 3 افراد کو حراست میں لے لیا گیا، گاڑی جلانے والے کچھ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔