خیبرپختونخوا، وزیراعلیٰ کی تبدیلی سے متعلق پی ٹی آئی رہنما عاطف خان نے کیا کہا؟
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
مردان:
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تبدیلی سے متعلق وضاحت کردی تاہم کہا کہ جنیداکبر کو صوبائی صدر بنانے کے لیے بانی چیئرمین عمران خان کو نام پیش کیا۔
مردان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عاطف خان نے کہا کہ پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی تبدیلی کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی صدارت کے لیے بانی چیئرمین نے رائے مانگی تو میں نے جنید اکبر کا نام پیش کیا کیونکہ وہ پارٹی کے پرانے اور تگڑے کارکن ہیں۔
ایک سوال پر ان کا کہان تھا کہ پارٹی میں تبدیلی اب صوبائی صدر کی صوابدید ہے وہ جسے چاہیں اور جہاں چاہیں ذمہ داریاں تفویض کرسکتے ہیں۔
عاطف خان نے کہا کہ عمران خان نے ملاقات کے دوران یہ ذمہ داری حوالے کی ہے کہ جن صوبائی وزرا کے خلاف کرپشن کے الزامات ہیں اس کی تصدیق کرائی جائے اور اگر الزامات درست ثابت ہوئے تو بدعنوان وزرا کو وزارت سے فارغ کیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کہا کہ
پڑھیں:
گنڈاپور کی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں غیرمعمولی ملاقات، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو
راولپنڈی:وزیراعلی کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے غیر معمولی ملاقات، دونوں کے درمیان ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی، ملاقات میں کے پی کے میں امن وامان کی صورتحال، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر گفتگو ہوئی۔
وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ایس او پی سے ہٹ کر غیر معمولی ملاقات کی، علی امین مکمل سرکاری پروٹوکول کے ساتھ اڈیالہ جیل پہنچے جہاں وزیراعلی کی گاڑی کو بغیر روک ٹوک کے گیٹ نمبر 5 سے اندر جانے کی اجازت دی گئی۔
ملاقات کے لیے بانی پی ٹی آئی کو جیل سیل سے کانفرنس روم منتقل کیا گیا، ذرائع کے مطابق عمران خان اور وزیراعلی کے درمیان ملاقات میں صوبے میں امن وامان کی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں، پارٹی امور اور سیاسی معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
ملاقات میں 8 فروری کو پشاور میں جلسے کے حوالے سے مختلف امور پر بات چیت ہوئی اوربانی پی ٹی آئی نے وزیراعلی کو مختلف ہدایات دی، کانفرنس روم میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ایک گھنٹے کی ملاقات کے بعد وزیراعلی کے پی میڈیا سے گفتگو کیے بغیر اسلام آباد روانہ ہوگئے۔