تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشتگردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ اختتام پذیر ہو گیا۔ جرگے میں سیاسی اور قبائلی عمائدین نے شرکت کیں اور بلوچستان کے عوام کے مسائل اور حقوق پر بات چیت کی گئی۔ جرگے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی اور جرگے کے سربراہ نواب ایاز جوگیزئی سمیت بلوچستان میں آباد مختلف قبائل کی اہم شخصیات نے بھی شرکت کی۔ تین روزہ جرگے کے موقع پر مقررین نے بلوچستان میں جاری مسائل کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ علاقے میں دہشت گردی کی ایک نئی لہر نے جنم لیا ہے جو کہ انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں بدامنی کے واقعات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جس سے علاقے کے عوام شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ مقررین نے یہ بھی کہا کہ پشتون علاقوں میں غیر مقامی افراد کو زمینیں الاٹ کی جا رہی ہیں، جو مقامی باشندوں کے حقوق کی پامالی کے مترادف ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ پشتون علاقوں میں پشتون مفادات کے خلاف کسی بھی قسم کے منصوبے کی حمایت نہیں کی جائے گی۔ جرگے کے دوران پشتون بیلٹ میں درپیش سماجی، سیاسی اور اقتصادی مسائل پر خصوصی توجہ دی گئی اور ان مسائل کے حل کے لئے مشترکہ لائحہ عمل اختیار کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: تین روزہ جرگے کے کہا کہ

پڑھیں:

انتظامی مسائل، قومی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار

قومی ائیر لائن کے انتظامی مسائل کی وجہ سے 2  پروازیں منسوخ کر دی گئیں جبکہ 17 پروازوں کی آمد و روانگی میں تاخیر ہوئی ہے۔فلائٹ شیڈیول کے مطابق کراچی لاہور کی پروازیں پی کے 302 اور 307 منسوخ ہو گئیں جبکہ کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں ایک سے دو گھنٹے تاخیر کردی گئی۔ اسی طرح کراچی لاہور کی قومی ائیر کی پرواز پی کے 304 میں ایک گھنٹے کی تاخیر کی گئی۔اسلام آباد اور پشاور سے مسقط کی پروازوں پی کے 287، 286 اور 285 میں بھی تاخیر ہوئی جبکہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے کوئٹہ کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ اس کے علاوہ ملتان سے مسقط کی پروازوں کی روانگی میں غیر یقینی صورتحال ہے۔لاہور سے دبئی دمام کی پروازیں پی کے 203، 247 میں ڈھائی سے 4 گھنٹے اور کراچی جدہ کی 2 پروازیں پی کے 871، 731 کی روانگی میں بھی تاخیر ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کوئٹہ اور گردو نواح میں زلزلے کے جھٹکے، شدت کیا تھی؟
  • شمالی بلوچستان کے متعدد اضلاع سردی کی لپیٹ میں
  • وزیراعظم سے ارکان اسمبلی کی ملاقاتیں، ملکی سیاسی، معاشی صورتحال پر گفتگو
  • کوئٹہ میں 3روزہ پشتون قومی جرگہ مسائل،تشویشناک اور پشتون حقوق پر مباحثہ
  • تحصیل چیرمین مزمل حسین فصیح کی گرفتاری شرمناک عمل ہے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان
  • کوئٹہ میں تین روزہ پشتون قومی جرگہ: مسائل، تشویشات اور پشتون حقوق پر مباحثہ
  • انتظامی مسائل، قومی ائیر لائن کی 2 پروازیں منسوخ، 17 تاخیر کا شکار
  • جرگے کا دوسرا روز: پاکستان کے خیر خواہ، ساحل، وسائل پر مقامی آبادیوں کی ملکیت تسلیم کی جائے: محمود اچکزئی
  • کرم میں امن کے لیے کوہاٹ میں جرگہ