سائیں سرکار سے تنگ تاجروں نے کچھ عرصے کیلیے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا مطالبہ کردیا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی:سائیں سرکار سے تنگ تاجروں نے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال سےکچھ عرصے کیلیے مریم نواز کو وزیر اعلیٰ سندھ بنانے کا مطالبہ کردیا۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق تاجروں کے اجلاس میں تاجروں نے اپنے مسائل بیان کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی سے مطالبہ کیا ہے کہ ’کچھ عرصے کیلئے مریم نواز شریف ہمیں دے دیں اور مراد علی شاہ آپ رکھ لیں، جس پر احسن اقبال نے بات سنتے ہوئے مسکرادیا۔
تاجروں کے مطالبے کے بعدسندھ حکومت ایم پی اے سعدیہ جاوید نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ایک چاپلوس کی بات کوباشعور اور باوقار تاجربرادری کا بیانیہ کہنا بد دیانتی ہے، کوئی سنجیدہ سیاستدان اور ذمہ دار وزیر اپنے سامنے فضول بات برداشت نہیں کرتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں کا مخصوص ٹولہ مختلف فورمز پربزنس کےعلاوہ ہرچیزپربات کرتا ہے، وزیراعلیٰ مرادعلی شاہ کی قیادت میں سندھ حقیقی معنوں میں تاجردوست صوبہ ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی: عتیق میر
تاجر رہنما عتیق میر—فائل فوٹوتاجر رہنما عتیق میر نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی۔
ایک بیان میں عتیق میر نے کہا ہے کہ مذاق میں کہا تھا کہ مریم سندھ کو دے دیں اور مراد علی شاہ پنجاب کو۔
انہوں نے کہا کہ یہ بات قطعی طور پر کسی بلدیاتی کارکردگی سے متعلق نہیں کی تھی، مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں۔
کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ، وزیر بےساختہ مسکرادیےکراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔
تاجر رہنما کا کہنا ہے کہ مریم نواز کا بھی معاملہ اپنے والد اور چچا کی طرح ہے کہ ہمارے کام نہیں، آنا جانا دیکھو۔
عتیق میر نے یہ بھی کہا کہ اُس بیان کی حقیقت یہی ہے جو میں نے بیان کی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کیا تھا۔
اجلاس کے دوران احسن اقبال کراچی کے تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرا دیے لیکن کوئی تبصرہ نہیں کیا۔
تاجروں نے احسن اقبال سے کہا تھا کہ کچھ عرصے کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔