فورسز کی خیبر پختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں، 30 دہشتگرد ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا (کے پی) میں 3 مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے، مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع لکی مروت میں انٹیلجنس بنیادوں پر آپریشن کیا، آپریشن میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔ سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر ضلع کرک میں بھی آپریشن کیا جس میں 8 خوارج دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں بھی آپریشن کیا، سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج دہشت گرد ہلاک اور 2 زخمی ہوگئے۔ ہلاک دہشت گردوں میں خوارجی سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور دہشت گرد مخلص شامل ہیں۔
وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ وزیراعظم نےکہا ہےکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پر سکیورٹی فورسز سکیورٹی فورسز نے کے خلاف
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش
خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، بنوں اور کرک میں بارش سے گرمی کی شدت میں کمی آگئی، موسم خوشگوار ہوگیا۔
بارش سے گندم کی فصل کو نقصان کا خدشہ ہے، فیصل آباد اور جھنگ میں بھی آندھی اور بارش کی اطلاعات ہیں۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں وقفے وقفے سے تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔