سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہرچاربجے ہوگا۔ اجلاس کا سولہ نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی صدارت میں سینٹ کا اجلاس کل سہ پہرچاربجے ہوگا، سینیٹ سیکرٹریٹ نےاجلاس کا سولہ نکات پرمشتمل ایجنڈا جاری کردیا۔
ایجنڈےمیں پرائیویٹ ممبرزاپنے بلزمتعارف کرائیں گے، جس میں مینٹل ہیلتھ ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا۔
بل سینیٹرممتاز زہری پیش کریںگی، لیگل پریکٹیشنربارکونسل ترمیمی بل 2025 متعارف کرایا جائے گا، بل سینیٹرفاروق ایچ نائیک پیش کریںگے۔
اس کے علاوہ اجلاس میں دو قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی جائیں گی اورمختلف ایشوز پر پانچ تحاریک بحث و مباحثہ کے لیے پیش کی جائیں گی۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا

سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے آئینِ کے آرٹیکل 54 ون کے تحت سینیٹ کا اجلاس منگل 15 اپریل کو طلب کر لیا۔ سینیٹ اجلاس شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہو گا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی کا اجلاس دو روز کے وقفے کے بعد آج شام چار بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہو گا۔ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے اجلاس کا بیس نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا ہے، وقفہ سوالات کی کارروائی کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس اور قائمہ کمیٹی کی رپورٹس اور بل پیش کئے جائیں گے۔ صدر کے پارلیمنٹ کے اجلاس سے خطاب پر بحث بھی ہو گی۔

متعلقہ مضامین

  • سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس؛ انکم ٹیکس ترمیمی بل موخر
  • اسلام آباد: وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس نے نیشنل ہاؤسنگ پالیسی 2025 کا پہلا مسودہ متعارف کروا دیا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس،اعلامیہ جاری
  • گلگت، ایم ڈبلیو ایم کا معدنیات کے معاملے پر تحریک چلانے کا اعلان
  • خیبر پختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل کا وائٹ پیپر جاری کردیا
  • خیبرپختونخوا حکومت نے مجوزہ مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 کا وائٹ پیپر جاری کردیا
  • قائمہ کمیٹی اجلاس، ’بائیولوجیکل اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق کنونشن (عمل درآمد) بل 2025‘ منظور
  • بیکری ، کنفیکشنری آئٹمز پر20 فیصد ہیلتھ ٹیکس کی تجویز
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کرلیا