ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
تجزیہ ایک ایسا پروگرام ہے جسمیں تازہ ترین مسائل کے بارے نوجوان نسل اور ماہر تجزیہ نگاروں کی رائے پیش کیجاتی ہے۔ آپکی رائے اور مفید تجاویز کا انتظار رہتا ہے۔ یہ پروگرام ہر اتوار کے روز اسلام ٹائمز پر نشر کیا جاتا ہے۔ متعلقہ فائیلیںٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی
تجزیہ انجم رضا کے ساتھ
موضوع: ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس واپسی
تجزیہ نگار مہمان: سید کاشف علی ( تجزیہ نگار، صحافی، ماہرِ امورِ مشرق وسطیٰ)
میزبان و پیشکش: انجم رضا سید
تاریخ: 26 جنوری 2025
اہم نکات:
نئے صدارتی حکم نامے جاری
بائیڈن کے 78 حکم نامے منسوخ
تارکین وطن کے سر پہ تلوار
کیا ڈیل آف دی سینچری بحال ہوگی؟
امریکہ کا جمہوری اسلامی ایران سے رابطہ ممکن ہوگا؟
پاک امریکہ تعلقات میں کوئی گرم جوشی کی امید
خلاصہ گفتگو:
امریکی ڈیفنس اسٹیبلشمنٹ کی کوشش کے باوجود ٹرمپ الیکشن جیتا ہے
ٹرمپ بنیادی طور پہ ایک تاجر اور کاروباری انسان ہے
ٹرمپ کھلی جنگ کے بجائے سازشی طریق پہ عمل کرنے کا خوگر ہے
ٹرمپ کے ایگیزیکٹو آرڈرز ریاستوں کی طرف سے چیلنج ہورہے ہیں
ٹرمپ ڈیل آف سینچری کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش کرے گا
ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی کی حمایت تو کی مگر اس کی اسرائیل نوازی ثابت شدہ ہے
ٹرمپ سے فسلطینیوں کے لئے کسی قسم کی خیر کی توقع نہیں
نئی امریکی انتظامیہ میں اسرائیل نواز افراد ایک درجن سے زائد نامزد ہوئے ہیں
نائب صدر اور سیکرٹری خارجہ جیسے عہدوں پہ صیہونیت نواز افراد نامزد ہوئے ہیں
نئی امریکی حکومت اسرائیل کی جنگی شکست کو سیاسی فتح بنانے کی کوشش کرے گی
امریکہ دوبارہ بذریعہ سعودی اسرائیل کو تسلیم کروانے کی کوششیں کرے گا
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ہے ٹرمپ
پڑھیں:
ٹرمپ نے اسرائیل اور مصر کے علاوہتمام غیرملکی امدادی فنڈنگ روک دی
واشنگٹن (اے پی پی) امریکاکی وزارت خارجہ نے دنیا بھرمیں تقریبا تمام امدادی پروگراموں کے لیے نئے فنڈز معطل کرنے کا حکم دیا ہے۔ امریکی خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق جاری کیے جانے والے اس حکم
میں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں اور اسرائیل کے علاوہ مصر کے لیے فوجی امداد کو استثنیٰ دیا گیا ہے۔اس اقدام سے دنیا بھر میں امریکی امداد سے چلنے والے ہونے والے اربوں ڈالر کے صحت، تعلیم، جاب ٹریننگ، انسداد بدعنوانی اور سکیورٹی سے متعلق منصوبوں کے لیے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔امریکا عالمی سطح پر سب سے زیادہ امدادی فنڈز جاری کرتا ہے اور سنہ 2023 کے دوران یہ فنڈز 60 ارب ڈالر تھے جو کہ امریکی بجٹ کا ایک فیصد بنتا ہے۔وزیر خارجہ مارکو روبیو کی جانب سے جاری کیا گیا بیان ایک کیبل کی صورت میں دنیا میں کام کرنے والی امریکی سفارت خانوں کو بھجوایا گیا ہے۔تاہم اس میں خوراک سے متعلق ہنگامی پروگراموں کو استثنی دیا گیا ہے جیسا کہ سوڈان میں قحط کے خطرے کے پیش نظر چل رہا ہے اور لاکھوں لوگوں کے لیے خوراک کا بندوبست کرتا ہے۔اس کیبل میں امداد منجمد کرنے سے متعلق اس ایگزیکٹو آرڈر کا ذکر کیا گیا ہے جس پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پیر کو دستخط کیے تھے۔تاہم جمعے کو جاری ہونے والے آرڈر میں زندگی بچانے کے صحت کے پروگراموں، کلینکس اور حفاظتی ٹیکوں کے پروگراموں کے لیے کوئی چھوٹ شامل نہیں، جس پر انسانی ہمدردی کے اداروں میں کام کرنے والے حکام نے مایوس کا اظہار کیا ہے۔ جن منصوبوں کے لیے فنڈز منجمد کیے گئے ہیں ان میں عالمی طور پر بہت زیادہ سراہا جانے والا ایڈز کے خلاف پروگرام بھی شامل ہے جو اب مزید تین ماہ تک ہی جاری رہ پائے گا۔سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں شروع ہونے والے اس پروگرام کو ڈھائی کروڑ جانیں بچانے کا کریڈٹ دیا جاتا ہے جن میں 55 لاکھ بچے ہیں۔کچھ امدادی منصوبوں کے حکام کو جمعے کی سہ پہر کو کام بند کرنے کے احکامات بھی موصول ہو ئے۔امریکی ایجنسی برائے بین الاقوامی ترقی کے ایک سابق سینیئر اہلکار نے اس اقدام کے حوالیسے کہا ہے کہ کچھ بڑی تنظیمیں اس حکم نامے کو عالمی سطح پر امریکی امداد سے چلنے والے کاموں کی فوری طور پر بندش سے تعبیر کر رہی ہیں۔اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ممکنہ طور پر بہت سے لوگ کام فوری طور پر بند کر دیں گے تاکہ مزید اخراجات سے بچا جا سکے۔ آکسفیم امریکہ کے سربراہ ایبی میکسمین کا کہنا ہے کہ امداد کی بندش دنیا بھر میں فیملیز اور بچوں کے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ بن سکتی ہے۔