سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی،سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کل ہوگی،سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پرسماعت کل ہوگی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ درخواستوں کی سماعت کریگا جبکہ سماعت کیلئے خصوصی انتظامات کے گئے ہیں۔
26ویں آئینی ترمیم کیخلاف 20 سے زائد درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سماعت کرنے والے بینچ میں جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس عائشہ ملک بھی شامل ہیں۔جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی ، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس شاہد بلال حسن بھی بینچ کا حصہ ہیں۔
آئینی بنچ کمرہ عدالت نمبر دو میں بیٹھے گا جہاں داخلے کی اجازت صرف متعلقہ فریقین اور خصوصی انٹری پاس رکھنے والے صحافیوں کو ہوگی اور موبائل فون ساتھ لے جانے پر پابندی ہے۔سپریم کورٹ سے جاری اعلامیے کے مطابق فریقین کی سہولت اور عدالتی امور کو خوش اسلوبی سے چلانے کے لیے سیکیورٹی کے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سپریم کورٹ
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو ہو گی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے 9مئی کے آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے دائر درخواستوں پر سماعت 14اپریل کو مقرر کردی گئی ۔(جاری ہے)
جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ پر مشتمل دو رکنی بینچ کیس کی سماعت کرے گا۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر اپنے دلائل پہلے ہی مکمل کر چکے ہیں جبکہ آئندہ سماعت پر سرکاری وکلا دلائل دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے جناح ہائوس حملہ سمیت آٹھ مختلف مقدمات میں ضمانت کیلئے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔