Islam Times:
2025-01-27@16:51:52 GMT

عمران خان نے ملک کے 64 ارب روپے پر ڈاکہ مارا، احسن اقبال

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

عمران خان نے ملک کے 64 ارب روپے پر ڈاکہ مارا، احسن اقبال

وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے جب بھی حکومت چھینی جاتی ہے پاکستان پر تباہی اور بربادی اپنے سائے ڈال لیتی ہے، ایک اناڑی کو ملک کی چابیاں دے کر کرسی پر بٹھا دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان نے پاکستان کے غریب عوام کے 64 ارب روپے پر ڈاکہ ڈالا، پی ٹی آئی والے کس منہ سے اپنے لیڈر کی رہائی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ اپنے انتخابی حلقے میں سڑک کے افتتاح کے بعد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون سے جب بھی حکومت چھینی جاتی ہے پاکستان پر تباہی اور بربادی اپنے سائے ڈال لیتی ہے، ایک اناڑی کو ملک کی چابیاں دے کر کرسی پر بٹھا دیا گیا، وہ خود کہتا تھا کہ مجھے اب پتہ چلا ہے کہ حکومت کیسے چلاتے ہیں، پاکستان کسی ڈرائیونگ سکول کی گاڑی نہیں تھی کہ پاکستان کا وزیراعظم بنا کر کسی کو وزیر اعظم بننے کی تربیت کا موقع دیا جائے۔   احسن اقبال کا کہنا تھا کہ 4 سالوں میں ملک کی معیشت کی اینٹ سے اینٹ بجا دی گئی، اس شخص نے پاکستانی قوم کو تقسیم کر کے چپے چپے پر جگ ہنسائی کروائی، یہ دوسروں کو چور ڈاکو کہتا تھا رسیدیں مانگتا تھا، جب اس کی رسیدیں دکھانے کی باری آئی تو پتہ چلا اس نے پاکستان پر 64 ارب کا ڈاکہ ڈالا ہے، عمران خان نے غریب عوام کے 64 ارب روپے پر ڈاکہ ڈال کر کھایا، عمران خان کا یہ جرم نہ امریکہ معاف کر سکتا ہے نہ برطانیہ معاف کر سکتا ہے نہ پاکستان کے عوام معاف کریں گے۔ امریکہ، برطانیہ میں کوئی لیڈر 64 ارب روپے کا ڈاکہ خزانے میں ڈالے گا تو اپنی قوم کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: ارب روپے

پڑھیں:

تاجر رہنما عتیق میر نے"مراد علی شاہ لے لو، مریم دے دو" والے بیان سے رجوع کر لیا


کراچی کے تاجر رہنما عتیق میر نے اپنے "مراد علی شاہ لے لو، مریم دے دو" والے بیان سے رجوع کر لیا۔

اپنے  وضاحتی بیان میں عتیق میر نے  کہا کہ یہ بات انہوں نے ازراہ مذاق کہی تھی، یہ بات قطعی طور پر کسی کی کارکردگی سے متعلق نہیں کی تھی۔

تاجر رہنما نے کہا کہ مریم نواز کون سا وہاں کارکردگی کے جھنڈے گاڑ رہی ہیں، مریم نواز کا معاملہ اپنے والد اور چچا کی طرح ہے کہ ہمارے کام نہیں، آنیاں جانیاں دیکھو۔

کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ، وزیر بےساختہ مسکرادیے

کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے دلچسپ مطالبہ کردیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز کراچی کے تاجروں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال سے  کہا تھا کہ ’کچھ عرصے کےلیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہمیں دے دیں اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آپ رکھ لیں۔‘

اجلاس کے دوران احسن اقبال کراچی کے تاجر رہنماؤں کے مطالبے پر بے ساختہ مسکرادیے تھے لیکن انہوں نے کوئی تبصرہ نہیں کیا تھا۔

وفاقی وزیر اور تاجروں کی اجلاس کے دوران ہونے والی گفتگو میں تمام شرکاء نے مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنانے کی حمایت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • تاجر رہنما عتیق میر نے"مراد علی شاہ لے لو، مریم دے دو" والے بیان سے رجوع کر لیا
  • مریم نواز والی بات میں نے محض مذاق میں کہی تھی: عتیق میر
  • مریم ہمیں دے دیں، مراد علی شاہ آپ رکھ لیں،احسن اقبال سے تاجروں کا مکالمہ
  • نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال تقریب سے خطاب کررہے ہیں
  • بانی پی ٹی آئی غریب عوام کے 64 ارب کھا گئے، احسن اقبال
  • کراچی کے تاجروں کا دلچسپ مطالبہ، مریم نواز کو وزیراعلیٰ سندھ بنایا جائے
  • کراچی کے تاجروں کا احسن اقبال سے مطالبہ، وزیر بےساختہ مسکرادیے
  • کراچی کے تاجر مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ، احسن اقبال سے بڑا مطالبہ کردیا
  •  تحریک انصاف نے اپنے دور میں ملک لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا، احسن اقبال