دبئی : دبئی کے ایلیس کلب میں آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 کے موقع پر منعقدہ ایوارڈ یافتہ ایلز کلب میں معروف کمنٹیٹرز اور کرکٹ کے عظیم کھلاڑیوں وقت گزارا۔
گزشتہ ایڈیشنز کے دوران ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 گالف ڈے یواے ای میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے کرکٹ فیسٹیول کے دوران کیلنڈر کا باقاعدہ حصہ بن چکا ہے جس سے کرکٹرز کو خوبصورت کورس سے لطف اندوز ہونے اور کلبزکے ساتھ اپنی صلاحیتوں کو آزمانے کا شاندار موقع ملتا ہے۔
گالف ڈے کے موقع پر دبئی کیپیٹلز کے آئی ایل ٹی 20 کرکٹرز بین ڈنک، گلین چیپل، ایڈم روسنگٹن، برینڈن میک مولن، اسکاٹ کوگلین اور بیٹنگ کوچ ایان بیل نے شرکت کی۔ گلف ڈے کی تقریب میں گلف جائنٹس کے اسٹار جیمز ونس، باؤلنگ کوچ اوٹس گبسن، ٹام کوہلر کیڈمور، ٹم سیفرٹ، شارجہ واریئرز کے جیسن رائے اور مائیکل جونز اور ڈیزرٹ وائپرز کے ایڈم ہوز بھی شریک ہوئے۔
کمنٹیٹرز اور پریزینٹرز میں وقار یونس، سائمن ڈول، نکھل چوپڑا، عروج ممتاز خان، ایلن ولکنز اور لورا میک گولڈرک شامل تھے جبکہ میچ آفیشلز پال ولسن، امپائر مارٹن سیگرز اور آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ بھی موجود تھے۔
آئی ایل ٹی 20 کمنٹری پینل میں شامل لیجنڈری پاکستانی فاسٹ بولر وقار یونس نے ایلس کلب میں اپنے تجربے سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز اور موجودہ کرکٹرز اور کمنٹیٹرز کے ساتھ نائن ہول کھیلنے میں بہت مزہ آیا۔ گالف ڈے کی منصوبہ بندی اچھی طرح سے کی گئی تھی اور یہ ٹورنامنٹ کے وسط میں سب کے لئے ایک اچھا وقفہ ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ آئی ایل ٹی 20 سیزن 3 میں کچھ بہت اچھے ٹیلنٹ کو نکھرتے دیکھ رہے ہیں یہ ایک بہت اچھا ٹورنامنٹ ہے اور نوجوانوں خاص کر یواے ای کے نوجوان کرکٹرز کو بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے۔ فرحان خان ایک دلچسپ کھلاڑی ہیں، وہ صرف 18 سال کے ہیں اور ان کا مستقبل اچھا ہے۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کا وارم اپ میچ کس سے ہوگا؟

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 کے وارم اپ میچ میں بھارتی ٹیم بنگلہ دیش یا متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے مدمقابل آ سکتی ہے۔

پیر کو سامنے آنے والی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ کی تیاری کے لیے ایک وارم اپ میچ میں حصہ لے گی جس کی تاریخ کا اعلان ہونا ابھی باقی ہے۔

اطلاعات کے مطابق، اس دوران دبئی میں صرف بھارت اور بنگلا دیش کی موجودگی طے ہے، جس سے امکان ہے کہ دونوں ٹیمیں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی تاہم اگر بنگلہ دیش دستیاب نہ ہوا تو بھارت متحدہ عرب امارات کے خلاف کھیلے گا۔

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا 2025 ایڈیشن 19 فروری سے 9 مارچ تک جاری رہے گا۔ آٹھ ٹیموں پر مشتمل یہ ٹورنامنٹ کراچی، لاہور، راولپنڈی، اور دبئی میں کھیلا جائے گا۔

بھارت اپنی مہم کا آغاز 20 فروری کو دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں بنگلہ دیش کے خلاف کرے گا۔ اس کے بعد 23 فروری کو روایتی حریف پاکستان کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔ 2 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف گروپ اے کے آخری میچ کے ساتھ بھارت اپنی گروپ اسٹیج کی مہم مکمل کرے گا۔

بھارت کرکٹ ٹیم دبئی کا سفر کرنے سے پہلے انگلینڈ کے خلاف تین میچوں کی ون ڈے سیریز کھیلے گی۔ سیریز کا پہلا میچ 6 فروری کو ناگپور میں ہوگا، دوسرا 9 فروری کو کٹک میں اور آخری میچ 12 فروری کو احمد آباد میں کھیلا جائے گا۔

بھارت نے 18 جنوری کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ روہت شرما ٹیم کی قیادت کریں گے، جبکہ شبمن گل نائب کپتان ہوں گے۔ رشبھ پنت کو وکٹ کیپر کے طور پر منتخب کیا گیا ہے، جسپریت بمراہ کی شرکت ان کی فٹنس پر منحصر ہوگی۔ کلدیپ یادیو، جو گزشتہ سال اکتوبر میں نیوزی لینڈ کے خلاف آخری بار کھیلے تھے، ٹیم میں واپسی کر چکے ہیں۔

واضح رہے کہ چیمپئنز ٹرافی آٹھ سال کے وقفے کے بعد دوبارہ منعقد ہو رہی ہے، آخری بار اس ٹورنامنٹ کا انعقاد 2017 میں ہوا تھا، کرکٹ شائقین خاص طور پر 23 فروری کو پاک بھارت میچ کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔ شائقین کو امید ہے کہ پاکستان ٹیم اپنی شاندار کارکردگی سے ٹرافی جیتنے میں کامیاب ہوگا۔

بھارت کا 15 رکنی اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجہ

متعلقہ مضامین

  • آئی سی سی نے ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹرز آف دی ایئر کا اعلان کردیا
  • چیمپئنز ٹرافی 2025 میں بھارت کا وارم اپ میچ کس سے ہوگا؟
  • سعودی کرکٹرز ندیم سعد الندوی اور ڈاکٹرعبدالرحمن خلیل سے ایک ملاقات
  • 2024  کی 10 مقبول ترین ویب انڈین سیریز کی فہرست جاری
  • حسن علی کا انگلش کائونٹی کلب وارکشائر کے ساتھ معاہدہ
  • کرکٹرز کے اداکاراؤں کو میسجز کرنے میں کیا بری بات ہے؟ شاداب خان
  • حکومت صحافتی تنظیموں کیساتھ مل کر ( پیکا ایکٹ)بل لاتی تو زیادہ اچھا ہوتا، سردار سلیم حیدر
  • 26 ویں آئینی ترمیم کو پارلیمنٹ ہی ختم کرے گی اور عدلیہ کی آزادی بحال ہوگی، لیاقت بلوچ
  • حسن علی کا انگلش کاؤنٹی میں واروکشائر کے ساتھ معاہدہ ہوگیا