کے پی، علی امین کے بعد پی ٹی آئی سمیت حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پارٹی ذرائع نے بتایا کہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 فروی پر فوکس ہے اور اس کےلیے تیاری کرلیں اور نئے صوبائی صدرجنیداکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے صوبائی صدر علی امین گنڈاپور کے بعد پارٹی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں بڑی تبدیلیوں کی لہر چل پڑی ہے اور ذرائع نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی اور صوبائی حکومت میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ 8 فروی پر فوکس ہے اور اس کےلیے تیاری کرلیں اور نئے صوبائی صدرجنیداکبر نے صوبائی سطح پر پارٹی کے کئی اہم رہنماوں سے ٹیلی فونک رابطے بھی کیے ہیں۔ پارٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی میں قربانیاں دینے والے اہم رہنماؤں کو ذمہ داری سونپنے کافیصلہ کرلیا گیا ہے کیونکہ 9 مئی کے بعد قربانیاں دینے والے کئی اہم رہنما پسمنظر میں چلے گئے ہیں۔
مذکورہ ذرائع کا کہنا تھا کہ پارٹی صدارت کے بعد صوبائی کابینہ میں بھی بہت جلد تبدیلیاں متوقع ہیں، کابینہ میں قلم دانوں کی تبدیلی کے علاوہ نئے لوگوں کو سامنے لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع نے مزید بتایا کہ گڈگورننس کمیٹی کی وزرا سے متعلق رپورٹ پارٹی کے نئے صدرجنید اکبر کو دیے جانے کا امکان ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پی ٹی آئی کا امکان میں بڑی کے بعد
پڑھیں:
علی امین گنڈا پورکے بعد پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع
پشاور (نیوزڈیسک)خیبر پختونخوا پی ٹی آئی کے صدارت تبدیلی کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلیاں متوقع ہیں، صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے نام زیر غور ہیں۔پارٹی ذرائع کے مطابق تمام ضلعی تنظیمیں بھی تحلیل کی جا ئیں گی۔
ذرائع کے مطابق کے پی میں پی ٹی آئی کے صدارت تبدیل ہونے کے بعد صوبائی جنرل سیکرٹری کیلئے عاطف خان اور ارباب شیر علی کے نام پرغور کیا جارہا ہے۔ جبکہ تمام ضلعی تنظیمیں تحلیل کرکے ہر ضلع کی سطح پر نئی تنظیموں کو ازسرنو بنایا جائیگا
جس کیلئے نئی تنظیم سازی آن لائن رابطہ ایپ پر جاری ہے۔ پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق برطرف صوبائی وزیر شکیل خان کو دوبارہ کابینہ میں شامل کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔
چیمپئنز ٹرافی کی وجہ سے صائم کا مستقبل داؤ پر نہیں لگانا چاہتا: چیئرمین پی سی بی