احمد شہزاد نے ملتان ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی سنگین غلطیوں کی نشاندہی کردی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی:
سابق بلے باز احمد شہزاد نے ملتان میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میں قومی ٹیم کی ناقص بلے بازی اور سنگین غلطیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے سب کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔
اپنے فیس بک پیج پر احمد شہزاد نے ملتان میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جن ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں کے نام ہم نہیں جانتے وہ بھی ہوم گراؤنڈ پر اچھی بیٹنگ کر کے سنچریاں بنارہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شان مسعود، بابر اعظم، کامران غلام سمیت سب نے ایک بار پھر غلطیاں دہرائیں اور آؤٹ ہوئے، کیا یہ پچ کا قصور ہے۔ احمد شہزاد نے کہا کہ اب ٹیم کو تسلیم کرلینا چاہیے کہ وہ ٹیسٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہے اور نہ ہی یہ فارمیٹ اُس کے بس کی بات ہے۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ہوم گراؤنڈ اور مرضی کی پچ پر بھی کھلاڑیوں سے بلے بازی نہیں ہورہی تو پھر بہتر ہے کہ ٹیسٹ میچ ہی نہ کھیلا جائے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
موٹروے پولیس کی ایمانداری، نقدی اور زیورات سے بھرا گمشدہ بیگ مالک کو لوٹا دیا
ساہیوال کے قریب قومی شاہراہ پر موٹروے پولیس سنٹرل زون نے ایمانداری کی اعلیٰ مثال قائم کرتے ہوئے گمشدہ قیمتی سامان اس کے مالک کے حوالے کر دیا۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق قومی شاہراہ پر پانچ لاکھ روپے سے زائد مالیت کے زیورات اور دو لاکھ تیس ہزار روپے نقدی پر مشتمل بیگ مالک کے حوالے کردیا گیا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب فاروق نامی شہری کی گاڑی ساہیوال کے قریب پنکچر ہوگئی۔ ٹائر تبدیل کرتے ہوئے وہ اپنا قیمتی بیگ قومی شاہراہ پر بھول گیا۔ شہری نے فوری طور پر موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر کے بیگ کی گمشدگی کی اطلاع دی۔
موٹروے پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے قومی شاہراہ پر تلاش شروع کی اور کچھ دیر بعد بیگ تلاش کر کے اس کے اصل مالک تک پہنچا دیا۔
قیمتی بیگ واپس ملنے پر فاروق نامی شہری نے موٹروے پولیس کی ایمانداری اور فرض شناسی کی تعریف کی۔