اسلام آ باد:

حکومت نے کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس مہنگی کردی، جبکہ گھریلو صارفین، سیمنٹ اور کھاد سیکٹر کے لیے گیس کی موجودہ قیمت برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

اوگرا کی جانب سے گیس کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس 500 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کردی گئی ہے جس کے بعد سی پی پی کے لیے فی ایم ایم بی ٹی یو کے نرخ 3 ہزار سے بڑھ کر 3500 روپے ہوگئے ہیں۔

گھریلو صارفین، روٹی تنور صارفین، کمرشل، سی این جی،  سیمنٹ سیکٹر، فرٹیلائزر اور پاور سیکٹر کے لیے گیس کے موجودہ نرخ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 

نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافے کا اطلاق یکم فروری2025  سے ہوگا۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: پاور پلانٹس کے لیے گیس

پڑھیں:

سیلزٹیکس قوانین میںترمیم کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(صباح نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس چوری روکنے کے لیے سیلزٹیکس قوانین میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق
مینوفیکچررز کے لیے ماہانہ گوشواروں میں اشیا اور سپلائی کی تفصیلات کی فراہمی لازمی قرار دی گئی ہے لہٰذا ڈسٹری بیوٹرز اورہول سیلرز اس بات کے پابند ہوں گے کہ وہ درآمد کردہ اشیا اور سپلائی کی تفصیلات بتائیں۔ایف بی آر کے نوٹیفکیشن کا قابل ٹیکس اشیا سپلائی کرنے والے تمام رجسٹرڈ کمرشل امپورٹرز پر بھی اطلاق ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نان فائلر کو ایک کروڑ روپے تک کی پراپرٹی کی خریداری کی اجازت مثبت پیش رفت
  • صدر ایف پی سی سی آئی نے صنعتوں کیلئے گیس قیمتوں میں اضافہ مسترد کر دیا
  • وفاقی حکومت نے مخصوص پاور پلانٹس کیلئے گیس مہنگی کر دی
  • کپٹیو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی قیمتوں میں اضافہ،اطلاق یکم فروری سے ہوگا، نوٹیفکیشن جاری
  • اقتصادی رابطہ کمیٹی: صنعتوں کیلئے گیس مہنگی، گھریلو صارفین مستثنیٰ
  • صنعتی شعبےکے لیے گیس مہنگی کرنے کی منظوری
  • صنعتی شعبے کے لیے گیس مہنگی، گھریلو صارفین کیلیے نرخ برقرار
  • صنعتوں کیلئے گیس مزید مہنگی کرنے کی منظوری
  • سیلزٹیکس قوانین میںترمیم کا نوٹیفکیشن جاری