چائنا میڈیا گروپ “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر” فرانس کی خصوصی تقریب کا پیرس میں انعقاد
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پیرس :
فرانس میں چائنا میڈیا گروپ کی “اسپرنگ فیسٹیول گالا اوورچر ،گلوبل واچ اسپرنگ فیسٹیول گالا” تقریب پیرس میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے شعبہ تشہیر کے نائب سربراہ اور چائنا میڈیا گروپ کے صدر شین ہائی شیونگ نے اس موقع پر ایک ویڈیو تقریر کی.فرانس میں چین کے سفیر ڈینگ لی، یونیسکو کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل برائے ثقافت ارنسٹو اوٹون اور فرانس کے پومپیڈو نیشنل آرٹس اینڈ کلچر سینٹر کے صدر لورنٹ لی پین نے تقریب میں شرکت کی اور تقاریر کیں۔ تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 200 افراد نے شرکت کی جن میں یونیسکو میں چین کے سفیر یانگ شین یو بھی شامل تھے۔
شین ہائی شیونگ نے اپنے وڈیو پیغام میں کہا کہ چینی جشن بہار کو دنیا بھر میں سراہا جا رہا ہے، اور دنیا کی آبادی کا تقریباً پانچواں حصہ اسے مختلف شکلوں میں مناتا ہے۔ یہ تہوار نہ صرف اقوام متحدہ کی جانب سے مقرر کردہ عالمی دن بن گیا ہے بلکہ گزشتہ سال اسے انسانیت کے غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں بھی شامل کیا گیا ۔ ” چائنیز نیو ایئر ” عالمی سطح پر تہذیب کے پھولوں میں اپنی ایک منفرد کشش کے ساتھ کھلتا ہے.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پنجاب میں “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام تاریخی کامیابی سے ہمکنار
لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا “اپنی چھت، اپنا گھر” پروگرام ایک تاریخی کامیابی بن گیا ہے۔
منصوبے کے تحت صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کے بلاسود قرضے جاری کیے جا چکے ہیں۔ چند ماہ کی قلیل مدت میں ساڑھے 8 ارب روپے کے مائیکروفنانس قرضے جاری کرنے کا منفرد ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔ منصوبے کے پہلے مرحلے میں 5 ہزار لون جاری کیے گئے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 3 ہزار مزید لون کے ذریعے گھروں کی تعمیر کا آغاز ہو چکا ہے۔
“اپنی چھت، اپنا گھر” کے پورٹل پر اب تک 4 لاکھ سے زائد درخواستیں جمع ہو چکی ہیں، جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔ ان درخواستوں کی تصدیق تین غیر جانبدار مائیکروفنانس ادارے کر رہے ہیں تاکہ مکمل شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔پروگرام کے تحت 5 ہزار سے زائد مکانات تکمیل کے آخری مراحل میں ہے، جبکہ مزید گھروں کی تعمیر بھی جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ کے مطابق ایک سال میں ایک لاکھ اور پانچ سال میں پانچ لاکھ گھروں کی تعمیر کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے زور دیا کہ اس پروگرام میں سفارش کا کوئی عمل دخل نہیں ہوگا اور تمام قرض میرٹ پر دیے جائیں گے۔ پروگرام کے تحت 15 لاکھ روپے کے قرضے حاصل کرنے والے افراد کو 9 سال میں ماہانہ 14 ہزار روپے قسط کی صورت میں اصل رقم ہی واپس کرنی ہوگی، جو عوام کے لیے ایک اہم سہولت ہے۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے، “ریاست ماں کے جیسی ہوتی ہے، اور ماں کو بے گھر بچوں کا سب سے زیادہ احساس ہوتا ہے۔ دل چاہتا ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے اور ہر کسی کے پاس اپنی چھت کا سکون ہو۔” منصوبے سے متعلق مزید معلومات کے لیے پورٹل acag.punjab.gov.pk اور ہیلپ لائن 0800-09100 قائم کی گئی ہے۔
مریم نوز نے کہا یہ منصوبہ عوامی فلاح کا سب سے بڑا اور بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہو رہا ہے، جس سے لاکھوں بے گھر افراد کو اپنی چھت کا خواب پورا کرنے کا موقع ملے گا۔