دوران عدت نکاح کیس میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر ہوگئی ہے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس اعظم خان نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کی اپیل پر کل (بروز پیر) سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا بریت کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

13 جولائی 2024 کو اسلام آباد کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکا نے سزاؤں کے خلاف اپیل پر فیصلہ سناتے ہوئے ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں منظور کی تھی۔

جج نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر

فوٹو: فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عدت میں نکاح کیس کے سلسلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔ 

بری کیے جانے کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل کو کل سماعت کےلیے مقرر کردیا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھیے عدت میں نکاح کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا کالعدم قرار، کیس سے بری، رہائی کے روبکار جاری عدت میں نکاح کیس: ’یہ تو مانیں فراڈ عمران خان کیساتھ ہوا ہے‘، جج کے جملے پر عدالت میں قہقہے

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان کل سماعت کریں گے۔ خاور مانیکا نے 13 جولائی 2024 کا ایڈیشنل سیشن جج کا فیصلہ چیلنج کر رکھا ہے۔

اپیل میں ایڈیشنل سیشن جج کا بری کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ 

13 جولائی 2024 کو بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو عدت میں نکاح کیس سے بری کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل، جسٹس اعظم خان عدت کیس کی سماعت سے الگ ہو گئے
  • عمران اور بشریٰ بی بی کی بریت کیخلاف اپیل، جسٹس اعظم خان عدت کیس کی سماعت سے الگ ہوگئے
  • عدت نکاح کیس،عمران،بشری بریت کیخلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عدت نکاح کیس: عمران، اہلیہ کی بریت کیخلاف مانیکا کی اپیل آج سماعت کیلئے مقرر
  • عدت میں نکاح کیس: خاور مانیکا کی اپیل سماعت کیلئے مقرر
  • عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشری بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عدت نکاح کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی بریت کیخلاف خاور مانیکا کی اپیل سماعت کے لیے مقرر
  • عدت نکاح کیس،عمران خان، بشری بی بی کی بریت کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر