Jasarat News:
2025-01-27@16:52:34 GMT

پشاور ائیرپورٹ : رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس کی تصدیق

اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT

پشاور ائیرپورٹ : رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس کی تصدیق

 پشاور:سال 2025 کا پہلا منکی پاکس کیس پشاورائیرپورٹ سے رپورٹ ہو ا ہے ،دبئی سے آنے والے 35سالہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق ہوئی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  مشیر صحت خیبرپختونخوا ( کے پی کے ) احتشام علی نے کہا ہےکہ پبلک ہیلتھ ٹیم نے مریض کو پولیس سروسز اسپتال منتقل کردیا ہے، جہاں سے مریض کے نمونے پبلک ہیلتھ ریفرنس لیب بھیجے گئے ہیں، جس نےمنکی پاکس کی تصدیق کی ہے۔

مشیر صحت خیبرپختونخوا نے کہا کہ پشاورائیرپورٹ مینجر کو خط لکھ دیا ہے کہ مسافروں کی تفصیلات فراہم کی جائیں، معلومات ملتے ہی متعلقہ ڈی ایچ اوزکو کنٹیکٹ ٹریسنگ کیلئے مطلع کیا جائیگا۔

انہوں نے کہا کہ صوبے میں اب تک ایم پاکس کے 10 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، عوام سے التماس سے سماجی فاصلوں کو یقینی بناتے ہوئے محتاط رہیں۔

خیال رہے کہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)  نے گزشتہ سال نومبر منکی پاکس یا ایم پاکس سے بچا ؤ  کے لیے دوسری ویکسین کے ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

میرپورماتھیلو،خسرہ کی وبا بے قابو ،6 سالہ بچہ جاں بحق

میرپور ماتھیلو(نمائندہ جسارت) ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ کی نااہلی کے باعث خسرہ کی وبا بے قابو مزید ایک 6 سالہ معصوم بچی چل بسی گھر میں کہرام محکمہ ہیلتھ کی ٹیمیں بدستور غائب ، کئی بچے خسرہ کی وبا میں تڑپنے لگے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ او محکمہ ہیلتھ ڈسٹرکٹ گھوٹکی کی نااہلی کے باعث میرپور ماتھیلو ، یارو لونڈ جروار سمیت ڈسٹرکٹ گھوٹکی میں خسرہ کی وبا پر کنٹرول نہیں ہو سکا ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز میرپور ماتھیلو کے نواحی علاقے گاؤں یارو لونڈ میں مزید ایک6 سالہ معصوم بچی صفیہ ولد عبدالمالک لونڈ دم توڑ گئی ہے جس وجہ سے گھر میں کہرام مچا ہوا ہے۔ اس سلسلے میں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ کافی عرصے سے خسرہ کی وبا کے باعث معصوم بچوں کی ہلاکتیں ہوئی ہیں ہم نے کئی مرتبہ احتجاج کیا ہے لیکن تاحال محکمہ ہیلتھ کی جانب سے اس وقت تک ڈاکٹرز کی ٹیمیں نہیں بھیجی جا رہی ہیں جس وجہ سے خسرہ کی وبا بے قابو ہو گئی ہے انھوں نے مطالبہ کرتے ہوئے اپیل کی ہے کہ فوری طور پر ڈاکٹروں کی ٹیمیں بھیجی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور سے رپورٹ
  • 2025 کا پہلا کیس رپورٹ، بیرون ملک سے آنے والے مسافر میں ایم پاکس کی تصدیق
  • کراچی ائیرپورٹ پر صفائی کے ناقص انتظامات، عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی
  • پشاور ایئرپورٹ پر دبئی سے آنے والے شخص میں منکی پاکس کی تشخیص
  • رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس پشاور سے رپورٹ 
  • رواں سال کا پہلا ایم پاکس کیس پشاور ایئرپورٹ سے رپورٹ
  • پشاور سے رواں سال کا پہلا منکی پاکس کیس رپورٹ
  • میرپورماتھیلو،خسرہ کی وبا بے قابو ،6 سالہ بچہ جاں بحق
  • حیدرآ باد:الخدمت فاﺅنڈیشن کے تحت فری آئی سرجری کیمپ کے موقع پر مریض اپنی باری کا انتظار کررہے ہیں