علماء اور عوام کا عاملوں پر شکنجہ کسنے کا مطالبہ، بحث کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
علما اور عوام نے عاملوں پر شکنجہ کسنے کا مطالبہ کردیا، قائمہ کمیٹی میں جادو ٹونے پر قانون سازی کی بات ہوئی، بحث کا کوئی نتیجہ نہ نکل سکا۔
عاملوں میں کچھ 50 ہزار روپے لے کر قرض واپس مانگنے والوں کو خاموش کروانے کو تیار ہیں تو کچھ عامل بابا دشمن کو راستے سے ہٹانے کے دعویدار ہیں۔
ملک بھر میں عملیات کی آڑ میں پیسہ چھاپنے والوں کی کمی نہیں، علما اور عوام مطالبہ کیا کہ جادو ٹونے کے نام پر لوگوں کی جان اور مال سے کھیلنے والوں پر شکنجہ کسا جانا چاہیے۔
قائمہ کمیٹی میں جادو ٹونے پر قانون سازی سے متعلق بات ہوئی، مگر بحث کا نتیجہ نہ نکلا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ٹرمپ نے اسقاط حمل کے خلاف شکنجہ سخت کردیا
واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسقاط حمل کے تحفظ کے لیے سابق صدر جو بائیڈن کے دستخط شدہ دو ایگزیکٹو آرڈرز کو کالعدم قرار دے دیا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کو اسقاط حمل تک رسائی کیخلاف واشنگٹن میں ریلی نکالنے والے کارکنوں سے وعدہ کیا کہ وہ اسقاط حمل کے خلاف تحریک کے "تاریخی فوائد" کی حفاظت کریں گے۔
واشنگٹن ڈی سی میں جمعہ کو اسقاط حمل کے خلاف سالانہ "مارچ فار لائف" ریلی نکالی گئی جس میں بڑی تعداد میں کارکنوں نے شرکت کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی سابقہ حکومت کے دوران نافذ کی گئی کئی اینٹی اسقاط حمل پالیسیوں کو دوبارہ بحال کرنے کے لیے ایگزیکٹو آرڈرز پر دستخط کردیے۔
ان اقدامات میں ہائیڈ امینڈمنٹ کو نافذ کرنا شامل ہے، جو وفاقی فنڈز کو اسقاط حمل کے لیے استعمال ہونے سے روکتا ہے، اور میکسیکو سٹی پالیسی کو دوبارہ نافذ کرنا، جو ان غیر ملکی تنظیموں کو امریکی فنڈز فراہم کرنے سے روکتی ہے جو اسقاط حمل کی خدمات فراہم کرتی ہیں یا ان کی تشہیر کرتی ہیں۔
مزید برآں، ٹرمپ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنیوا کنسینس ڈیکلیریشن میں دوبارہ شامل ہونے کا ارادہ رکھتی ہے، جو ایک عالمی معاہدہ ہے جس میں اسقاط حمل کی مخالفت کی گئی ہے، یہ اقدامات ان کی اینٹی اسقاط حمل پالیسیوں کے تسلسل کی نشاندہی کرتے ہیں۔