سندھ حکومت کا 28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
کراچی: سندھ حکومت نے 28 جنوری کو تعلیمی اداروں میں شب معراج کے موقع پر تعلطیل کا اعلان کرتے ہوئے باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ کے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ شب معراج کے موقع پر صوبہ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں تعطیل ہوگی۔
خیال رہےکہ ابھی تک جامعہ کراچی سمیت دیگر جامعات نے 28 جنوری کی چھٹی کا اعلان نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے طلبہ وطالبات کافی پریشان ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
شب معراج پر سندھ کے تما م سرکاری ونجی کالجز میں تعطیل کا اعلان
کراچی : صوبہ سندھ میں تمام سرکاری اور نجیکالجز میں شب معراج پر عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا۔
محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کے مطابق صوبے کےتمام سرکاری اور نجی کالجز 28 جنور ی بروز منگل کو بند رہیں گے۔
شب معراج کے موقع پر تعطیل کے لئے محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔