جماعت اسلامی پاکستان نے آئی پی پیز کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں اور دھرنوں کا اعلان کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:آئی پی پیز سے نظرثانی معاہدوں کی منظوری، صارفین کو سالانہ کتنے کھرب روپوں کی بچت ہوگی؟

امیر جماعت اسلامی پاکستان انجینئرحافظ نعیم الرحمان نے ادارہ نورحق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ آئی پی پیز مافیااور ان کے سہولت کاروں کے خلاف اور عوام کے حقوق کے لیے 31جنوری کو پورے پاکستان میں بیک وقت احتجاجی مظاہرے و دھرنے دئیے جائیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ احتجاجی تحریک کو ازسر نو شروع کیا جائے گا۔دھرنوں میں ہی آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے روڈمیپ دیا جائے گا اور حکومت کوگھٹنے ٹیکنے پر مجبور کریں گے۔

ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں

ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ بجلی کے بل کم اور ناجائز ٹیکسز ختم کیے جائیں، پیٹرول کی لیوی کم کی جائے۔اربوں روپے کی سرکاری مراعات ختم کی جائیں،تنخواہ دار طبقے کو ریلیف فراہم کر کے جاگیردار طبقے پر ٹیکس عائد کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:کن آئی پی پیز سے معاہدہ ہوا، کیا عوام کو ریلیف ملے گا؟

انہوں نے کہا کہ 140فیصد تنخواہوں میں اضافے کے حوالے سے پارلیمنٹ کے شرمناک رویہ کو مسترد کرتے ہیں۔ قوم اس کا ضرور حساب لے گی۔

پیکا مسترد کرتے ہیں

امیر جماعت نے کہا کہ حکومت کی جانب سے پری وینشن آف الیکٹرونک کرائمز ایکٹ(پیکا)کے جاری کردہ ترمیمی آرڈیننس کو مسترد کرتے ہیں ۔یہ آزادی اظہار رائے اور صحافت کا گلا گھوٹنے کے مترادف ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کہتی ہے کہ آئی پی پیز سے ڈیل ہوگئی جس کے نتیجے میں ہزار ارب روپے کا فائدہ قومی خزانے کو ہورہا ہے تواس کا فائدہ عوام، انڈسٹری وکاٹیج انڈسٹری کو کیوں نہیں مل رہا؟

انہوں نے کہا کہ حکومت سن لے کہ جب تک بجلی کے بل کم نہیں ہوں گے ہم اس معاہدے کو صرف زبانی جمع خرچ سمجھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آئی پی پیز احتجاج ادارہ نور حق جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان دھرنے مظاہرے ناجائز ٹیکس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ئی پی پیز جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان مظاہرے ناجائز ٹیکس جماعت اسلامی ا ئی پی پیز نے کہا کہ

پڑھیں:

مہنگائی کیخلاف ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی احتجاج کرینگے، جماعت اسلامی

ترجمان جماعت اسلامی بلوچستان نے کہا کہ حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کیخلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان نے مہنگائی اور مہنگی بجلی کے خلاف بلوچستان بھر میں 31 جنوری کو احتجاج کا اعلان کر دیا ہے۔ جماعت اسلامی بلوچستان ترجمان نے کہا کہ مرکزی امیر حافظ نعیم الرحمان کی کال پر مہنگائی و مہنگی بجلی کے خلاف جمعہ کو بلوچستان بھر میں احتجاج کیا جائے گا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام بڑے شہروں کے پبلک مقامات پر جلسہ و مظاہرے کئے جائیں گے۔ انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی کہ ان احتجاجی جلسوں، مظاہروں اور احتجاج میں شرکت کرکے حکمرانوں کو لوٹ مار، بدعنوانی سے رکھوانے اور حقوق کے حصول، بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے پر مجبور کریں۔ اس سلسلے میں جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے امرائے اضلاع کو ہدایت کی ہے کہ 31 جنوری جمعہ کے دن ہر ضلع میں بھرپور احتجاج کو کامیاب بنائیں۔

متعلقہ مضامین

  • مہنگائی کیخلاف ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی احتجاج کرینگے، جماعت اسلامی
  • آئی پی پیز مافیا، سہولت کاری کیخلاف جمعہ کو ملک بھر میں دھرنے دیں گے: حافظ نعیم
  • حافظ نعیم کا آئی پی پیز مافیا کیخلاف 31 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
  • 31 جنوری کو آئی پی پیز مافیا کے خلاف احتجاج اور دھرنے دیں گے، حافظ نعیم الرحمان
  • آئی پی پیز مافیا:حافظ نعیم الرحمن کا 31جنوری کو ملک بھر میں احتجاج کا اعلان
  • متنازعہ پیکا آرڈیننس قبول نہیں کرتے،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے بھی مخالفت کر دی
  • آئی پی پیز کے معاملے پر جماعت اسلامی کا 29جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان  
  • حکومت کا گزشتہ سال فریضہ حج ادا کرنے والے عازمین کو 40 ہزار روپے واپس کرنے کا اعلان
  • بنگلا ،برمی اور بہادری کمیونٹی کیساتھ ہیں،شناختی کارڈ میں رکاوٹیں دور کی جائیں،منعم ظفر