ممبئی پولیس نے بالی ووڈ اداکار سیف علی خان کیس میں ملزم کے فنگر پرنٹس میچ نہ کرنے کی خبروں کو مسترد کردیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی پولیس کے جوائنٹ کمشنر ستیانیاران چوہدری نے کہا کہ میڈیا پر فنگر پرنٹس  ملزم سے نہ ملنے کی خبریں گمراہ کن اور بے بنیاد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں اور اس طرح کی چیزیں تفتیش کو الجھانے کیلیے کی جارہی ہیں تاکہ اصل ملزم گرفتاری سے بچ سکے۔

قبل ازیں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیف علی خان کے گھر سے پولیس نے جو فنگر پرنٹس لیے وہ گرفتار ملزم شرف الالسلام سے نہیں مل رہے۔

اس سے قبل ڈپٹی کمشنر پولیس نے بھی فنگر پرنٹس نہ ملنے سے متعلق خبروں کی تردید کی تھی جبکہ سی آئی ڈی افسر نے کہا تھا کہ رپورٹ آنے کے بعد ممبئی پولیس اس کی چھان بین کررہی ہے اور اسے فرانزک کیلیے لیبارٹری بھیج دیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق باندرا پولیس نے سیف علی خان کے گھر کے مختلف مقامات سے 20 سے زائد فنگر پرنٹس حاصل کیے تھے۔

واضح رہے کہ سیف علی خان 16 جنوری کو اپنے گھر میں مزاحمت کے دوران چاقو کے کئی واروں سے زخمی ہوکر اسپتال پہنچے تھے جہاں اُن کی دو سرجریز ہوئیں جبکہ وہ پانچ روز تک زیر علاج رہے تھے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ممبئی پولیس سیف علی خان پولیس نے

پڑھیں:

لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا، لاکھوں پتنگیں برآمد

لاہور میں آن لائن اندرون اور بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا۔پولیس کے مطابق ملزم اعجاز اندرون شہر  میں پتنگوں کی سپلائی دینے آیا تھا، اسے گرفتار کر کے تحقیقات کیں تو انکشاف ہوا کہ ملزم نے گلشن راوی کے علاقے میں پتنگ سازی کا کارخانہ لگا رکھا ہے۔پولیس کا بتانا ہے کہ  کارخانے پر چھاپہ مار کر لاکھوں پتنگیں اور خام مال برآمدکر لیا، ملزم اندرون وبیرون ملک آن لائن پتنگیں فروخت کرتا تھا۔ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کے مطابق فیکٹری کی بندش سے پتنگ بازی کی روک تھام میں مدد ملے گی۔

متعلقہ مضامین

  • سیف علی خان پر چاقو حملہ کیس میں بنگلا دیشی خاتون گرفتار
  • کراچی؛ گھر میں گھس کر فائرنگ، ڈی آئی خان سے آیا ایک بھائی جاں بحق، دوسرا زخمی
  • سکھر ،کسٹم حکام کی جانب سے اسمگلنگ کے خلاف کارروائی
  • میں کراچی میں ہوں اور مجھ پر قتل کا الزام لگا ہے، پی پی ایم این اے علاؤالدین جونیجو
  • سیف علی خان حملہ کیس میں نیا موڑ؛ فنگر پرنٹس نے معاملے کو الجھا دیا
  • سیف علی خان حملہ: مشتبہ ملزم کے فنگر پرنٹس نے بازی پلٹ دی
  • سیف علی خان شناخت کیلئے حملہ آور کا سامنا کرنے سے خوفزدہ کیوں؟
  • لاہور، مبینہ پولیس مقابلے میں 2 اشتہاری ملزمان ہلاک
  • لاہور: آن لائن اندرون و بیرون ملک پتنگیں فروخت کرنے والا ملزم پکڑا گیا، لاکھوں پتنگیں برآمد