مردان:

تحصیل کاٹلنگ کے علاقے الوجنگہ میں پندرہ سالہ لڑکے کو دو افراد نے زبردستی بدفعلی کا نشانہ بنا دیا اور ویڈیو بھی بنائی، پولیس نے وڈیو وائرل ہونے پر ایف آٸی آر درج کر لی، تاہم ملزمان گرفتار نہ کیے جا سکے۔

کاٹلنگ تحصیل تھانہ چھانونہ میں درج ایف آٸی آر کے مطابق 15 سالہ حارث ولد اعتبار کے ساتھ دو افراد نے زبردستی بدفعلی کی اور ویڈیو بھی بناتے رہے، اہلخانہ یا پولیس کو بتانے پر ملزمان نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دی،متاثرہ لڑکے کی جانب سے والدین کو آگاہ کرنے پر ملزمان نے وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں واٸرل کردی۔ 

متاثرہ خاندان نے مقامی پولیس سے رابطہ کیا، تاہم مبینہ طور پر پولیس ایف آٸی آر درج کرنے میں ٹال مٹول سے کام لیتی رہی لیکن ویڈیو وائرل ہونے پر ملزمان کے خلاف ایف آٸی آر درج کر لی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو جلد قانون کے مطابق گرفتا کر لیا جائے گا، مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ نامناسب وڈیو سوشل میڈیا گروپس میں وائرل کرنے پر پیکا ایکٹ کے تحت بھی ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا جانا چاہیے تاکہ انصاف کا بول بالا ہو۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایف ا ٸی ا ر

پڑھیں:

کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل

پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انھیں بھارتی اداکار سنجے دت سے ویڈیو کال پر بات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رجب بٹ ویڈیو کال پر بالی ووڈ اسٹار سنجے دت سے خوشگوار انداز میں بات کرتے ہوئے انھیں اپنے پسندیدہ شخصیات کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

رجب بٹ نے ویڈیو کال پر سنجے دت سے کہا کہ وہ ان کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔ نیز رجب نے سدھو موسے والا کےلیے بھی پسندیدگی کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ رجب بٹ مختلف تنازعات کا شکار ہونے کے بعد اپنے حالیہ پرفیوم تنازع پر جان سے مارے جانے کی دھمکیاں ملنے کے بعد بیرون ملک مقیم ہیں اور اپنے وی لاگز کے ذریعے مداحوں کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔

بھارتی اداکار سنجے دت کے ساتھ ویڈیو کال پر بات چیت بھی انھوں نے اپنے حالیہ وی لاگ میں مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے، جس کا مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے۔

ویڈیو کال پر گفتگو میں سنجے دت نے بھی رجب کی پسندیدہ شخصیت ہونے پر شکریہ ادا کیا اور دونوں شخصیات نے جلد ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔

ویڈیو کال ختم ہونے کے بعد رجب بٹ مداحوں کو اپنی آستین اوپر کرکے دکھاتے ہیں کہ سپر اسٹار سے بات کرتے ہوئے ان کے رونگٹے کھڑے ہوگئے۔

انھونے اپنے وی لاگ میں کہا کہ سنجے دت بالکل گینگسٹر کے انداز میں نظر آتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ خود کو بڑا گینگسٹر تصور کرتے تھے، لیکن سنجے سے بات کرنے کے بعد وہ اپنے آپ کو ان کے سامنے بہت چھوٹا محسوس کررہے ہیں۔ 

رجب بٹ اور سنجے دت کے اس رابطے کے بعد صارفین کی جانب سے مختلف آرا کا اظہار کیا جارہا ہے۔ ساتھ ہی صارفین ان قیاس آرائیوں میں بھی مصروف ہیں کہ یہ ویڈیو کال رجب اور سنجے دت میں دوستی کی ابتدا یا پھر کسی مشترکہ پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟ اس راز سے بھی جلد پردہ اٹھ جائے گا۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: کار سوار خاتون سمیت 2 افراد نے دکاندار کو قتل کردیا،  ملزمان کی ویڈیو سامنے آگئی 
  • یادیں لوٹ آئیں ،ٹام اینڈ جیری کا اے آئی ورژن سوشل میڈیا پرخوب وائرل، دیکھیں
  • عروہ حسین کی بالی وڈ گانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر انٹری، ویڈیو وائرل
  • پتنگ بازوں کو گنجا کرکے ویڈیو اپ لوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس کے رویے پر برہم
  • ملزمان کو گنجا کر کے ویڈیو اپلوڈ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ پولیس پر برہم
  • لاہور ہائیکورٹ: ڈانس پارٹی سے گرفتار ملزمان کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے پر پولیس کیخلاف اظہار برہمی
  • پرائیوٹ اسکول پرنسپل کی 9 سالہ طالبہ سے جنسی زیادتی کی کوشش، مقدمہ درج
  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل‎
  • ریحام خان کی مانسہرہ پریس کلب میں گانا گانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
  • کیا رجب بٹ، سنجے دت کے ساتھ کام کرنے والے ہیں؟ ویڈیو کال وائرل