لاہور:   گورنر پنجاب سلیم حیدر نے کہا ہے کہ حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ( ن ) کو ہوگا۔
 مہمند لوئر جرگہ کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سب نے مل کر پاکستان کی ترقی و استحکام کیلئے کام کرنا ہے، پاکستان میں تمام زبانوں کے لوگ ووٹ ڈالنے کا حق رکھتے ہیں، حکومت پختون قوم کے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے حصول میں آسانیاں پیدا کرے۔
 گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی مہمند لوئر جرگہ کے مسائل حل کرنے میں کردار ادا کرے گی۔
    سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، حکومت کو چاہیے تھا صحافیوں سے مشاورت کے بعد پیکا قانون بناتے۔
 انہوں نے کہاکہ تمام تر مخالفت کے باوجود ن لیگ کو حکومت بنانے کیلئے ساتھ دیا، حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان مسلم لیگ ( ن ) کو ہوگا ، اُسے سوچنا چاہیے، ن لیگ کو یہ بھی سوچنا چاہیے کہ پیپلزپارٹی ن لیگ سے ملی تو شہبازشریف وزیراعظم بنے۔
انہوں نے  کہا کہ پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن کوملک کی خاطر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، صدر آصف زرداری مفاہمت کے بادشاہ ہیں ، وہ مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: گورنر پنجاب

پڑھیں:

ن لیگ کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، گورنر پنجاب

ن لیگ کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، گورنر پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز

لاہور:گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، اس بار تجربے کی ناکامی کی صورت میں ہمیشہ کے لیے راہیں جدا کرلیں گے۔
تفصیلات کے مطابق نجی تنظیم کے وفد سے ملاقات میں گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کہا کہ موجودہ حکومت پیپلز پارٹی کی حمایت کی وجہ سے چل رہی ہے، جلد بازی میں کیے گئے حکومتی فیصلے اکثر حکومت کے لیے مشکلات کا باعث بنتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اتحادی ہونے کے باوجود ہمارے مطالبات پر عمل درآمد نہیں ہو رہا، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، اگر اس دفعہ تجربہ ناکام ہوگا تو ہمیشہ کے لیے راہیں جدا کرلیں گے۔
گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کا فیصلہ عوام نے کرنا ہے، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے درمیان مذاکرات میں ڈیڈلاک کی ذمہ دار دونوں جماعتیں ہیں۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آئین میں اقلیتوں کو مساوی حقوق حاصل ہیں، یو ایس اے تنظیم کا انسانیت کی بھلائی کے لئے کام کرنا قابل تحسین اقدام ہے، انسانیت کی خدمت کرنے والی تنظیموں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے، اپنی زندگیوں کو نوع انسانی کے لیے وقف کرنے والے عظیم لوگ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت ختم ہوئی تو زیادہ نقصان (ن) لیگ کاہوگا‘ گورنر پنجاب
  • پاک، افغان تعلقات کی خرابی کا سب سے زیادہ نقصان خیبرپختونخوا کو ہوگا، سراج الحق
  • پی ٹی آئی اورمسلم لیگ ن کوملک کی خاطر مذاکرات کا راستہ اپنانا چاہیے، سردار سلیم حیدر
  • پیپلز پارٹی کی وجہ سے شہبازشریف وزیراعظم بنے،حکومت ختم ہوئی تو سب سے زیادہ نقصان ن لیگ کاہوگا،گورنر پنجاب
  • ٹرمپ کا حلف مسلم ممالک کیلیے چیلنج ہوگا، تنظیم اسلامی
  • حکومت صحافتی تنظیموں کیساتھ مل کر ( پیکا ایکٹ)بل لاتی تو زیادہ اچھا ہوتا، سردار سلیم حیدر
  • تحریک انصاف کی غلط فہمی دور نہیں ہوئی تو ایک اور ایڈونچر کر لے: عظمیٰ بخاری
  • مسلم لیگ (ن) کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے.گورنرپنجاب
  • ن لیگ کے ساتھ اتحاد کا تجربہ مایوس کن ہے، گورنر پنجاب