2024 کی 10 مقبول ترین ویب انڈین سیریز کی فہرست جاری
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
MUMBAI:
بھارت کی ویب سیریز کے لیے 2024 انقلابی سال ثابت ہوا جہاں اسٹریمنگ پلیٹ فارمز نے دلکش کہانیاں اور شان دار مواد پیش کرکے ناظرین کے دل جیت لیے۔
ویب سیریز میں سرفہرست ایمیزون پرائم ویڈیو کی "مرزاپور سیزن 3" رہی جو سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویب سیریز بنی، اس سیریز کو 30.8 ملین ناظرین نے دیکھا۔
دوسرے نمبر پر 28.
نیٹ فلکس اور پرائم ویڈیو نے اس سال کے بہترین شوز کی فہرست پر اپنی بالادستی قائم رکھی اور مختلف موضوعات پر مبنی سیریز پیش کیں۔
نئی ویب سیریز "انڈین پولیس فورس" اور "کال می بے" نے بھی زبردست کامیابی حاصل کی، مذکورہ سریز نے بالترتیب 19.5 ملین اور 13.6 ملین ناظرین کو اپنی جانب راغب کیا۔
یہ کامیابیاں بھارت کے بڑھتے ہوئے او ٹی ٹی مارکیٹ کی عکاسی کرتی ہیں جہاں متنوع کہانیوں کو پسند کیا جا رہا ہے۔
بھارت کی2024 میں سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ٹاپ 10 ویب سیریز:۔
مرزاپور سیزن 3 پرائم ویڈیو 30.8 ملین پنچایت سیزن 3 پرائم ویڈیو 28.2 ملین ہیرامنڈی نیٹ فلکس 21.5 ملین انڈین پولیس فورس پرائم ویڈیو 19.5 ملین تھکرا کے میرا پیار ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 16.0 ملین سیٹاڈل: ہنی بنی پرائم ویڈیو 15.9 ملین کوٹا فیکٹری سیزن 3 نیٹ فلکس 15.8 ملین تازہ خبر سیزن 2 ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 15.3 ملین دی لیجنڈ آف ہنومان سیزن 5 ڈزنی+ ہاٹ اسٹار 15.2 ملین مِس میچڈ سیزن 3 نیٹ فلکس 14.7 ملینذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پرائم ویڈیو ویب سیریز نیٹ فلکس
پڑھیں:
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز
مکہ مکرمہ میں حج سیزن کی تیاریوں کا آغاز کر دیا گیا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کے مطابق مکہ میں داخلے کے لیے پرمٹ کی شرط پر 23 اپریل سے عمل درآمد ہوگا، مملکت میں عمرہ ویزے پر موجود غیر ملکی 29 اپریل تک اپنے ملکوں کو لوٹ جائیں، واپس نہ جانا خلاف ورزی شمار کیا جائے گا۔
سعودی وزارتِ داخلہ کا کہنا ہے کہ 23 اپریل کے بعد سے سعودی عرب کے مختلف شہروں میں مقیم غیر ملکیوں کو مکہ جانے کے لیے پرمٹ درکار ہو گا، پرمٹ کے بغیر جانے والوں کو شمیسی یا دیگر چیک پوسٹوں سے واپس بھیجا جائے گا۔
سعودی وزارتِ داخلہ نے کہا کہ جن کے اقامے مکہ شہر سے جاری ہوئے ہیں انہیں پرمٹ سے استثنیٰ حاصل ہو گا، ایسے غیر ملکی جنہیں کام کی غرض سے مکہ یا مشاعر مقدسہ جانا ہوتا ہے پورٹل سے پرمٹ جاری کرنا ہو گا۔
Post Views: 3