صدر ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز (ایف پی سی سی آئی) کے صدر عاطف اکرا م شیخ نے اسٹیٹ بینک سے شرح سود میں 500بیسس پوائنٹس کمی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کے پاس پالیسی ریٹ 8 فیصد پر لانے کی گنجائش موجود ہے، مرکزی بینک کل ہونیوالے مانیٹری کمیٹی اجلاس میں شرح سود میں 5فیصد کمی کرے، حالیہ ہفتے مہنگائی بڑھنے کی شرح صفر اعشاریہ52فیصدکی کم ترین سطح پر آگئی ہے، پالیسی ریٹ کی موجودہ دوہرے ہندسے کی شرح غیر منصفانہ ہے۔
صدر ایف پی سی سی آئی نے مزید کہا کہ مہنگائی میں کمی کے باوجود بلند شرح سود کاروباری سرگرمیوں کے فروغ میں رکاوٹ ہے، معاشی اشاریے مثبت،مہنگائی میں کمی کا فائدہ عام آدمی تک پہنچانا ضروری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ شرح سود میں 5فیصد کمی سے بینکوں میں پڑے ہوئے پیسے صنعتوں میں لگیں گے، پیسے کی سرکولیشن بڑھنے سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ شرح سود میں بڑی کمی ملکی معیشت کی بہتری اور مالی استحکام کے حوالے سے اہم ہے، شرح سود میں کمی برآمدات میں اضافے، نئی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کریگی، معیشت ٹریک پر آ چکی ،پائیدار معاشی استحکام کیلئے کاروبار دوست اقدامات ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایف پی سی سی آئی
پڑھیں:
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بہتری کا رجحان،428پوائنٹس کا اضافہ
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 428 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 309 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔ خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کاروبار کے اختتام پر ہنڈرڈانڈیکس 594 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 14 ہزار 37 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ مارکیٹ میں دن بھر مجموعی طور پر 442 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ،213 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 181 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی۔ سٹاک مارکیٹ میں 67 کروڑ 55 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ، 30 ارب 46 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ،مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،319 جبکہ کم ترین سطح 113،234 پوائنٹس رہی تھی۔