سیف علی خان کیس کی کوریج پر سنسنی خیزی، حقیقت سے زیادہ ڈرامہ
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
سیف علی خان کے حالیہ کیس کی میڈیا کوریج سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا شکار ہو رہی ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ میڈیا کی کہانیوں میں نہ صرف تضاد پایا جاتا ہے بلکہ یہ پیشکش سنجیدہ کیس کو ایک کمزور اور ناقابل یقین ڈرامے میں بدل رہی ہے۔ کئی لوگوں نے مذاقاً کہا ہے کہ سی گریڈ فلموں کی کہانی بھی اس سے بہتر اور زیادہ منظم ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پر صارفین نے میڈیا کی سنسنی خیزی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا، "تھوڑا تو محنت کرو، ایسی کہانی لکھنے میں تو کوئی ڈرامے کا ڈائریکٹر بھی پریشان ہو جائے۔"
تنقید کرنے والوں کا کہنا ہے کہ یہ کیس جس سنجیدگی کا متقاضی تھا، اسے غیر معیاری کوریج اور غیر مربوط بیانیے سے نقصان پہنچایا جا رہا ہے۔
یہ تنازع اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ ناقص کہانی نویسی نہ صرف کسی کیس کی سنجیدگی کو کم کرتی ہے بلکہ عوام میں غلط پیغام بھی پہنچاتی ہے۔ میڈیا پر الزام لگایا جا رہا ہے کہ وہ سنسنی خیزی کو سچائی اور دیانت داری پر فوقیت دے رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کر رہے ہیں: ایمل ولی خان
فائل فوٹو: ایمل ولی خانعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی منتیں ترلے کر رہے ہیں لیکن ان کی بات کوئی نہیں مان رہا۔
عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے سربراہ سینیٹر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف حقیقت نہیں بلکہ ایک پروجیکٹ تھا، جس کے پیچھے مغرب کا ایجنڈا ہے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایمل ولی خان نے کہا کہ ماضی میں دہشتگردوں کی کمرتو ڑی گئی، پھر ان ہی کی مرضی سے ان کے لوگوں کو حکومت دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں قرض سےجتنی بھی پوزیشن اچھی ہوجائے میں اس کو اچھا نہیں کہتا۔