پاکستان کے پہلے عالمی کراٹے چیمپئن شاہزیب رند نے ایک اور تاریخی فتح حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 26th, January 2025 GMT
پاکستان کے پہلے عالمی کراٹے چیمپئن شاہزیب رند نے ایک اور تاریخی فتح حاصل کرلی۔
شاہ زیب رند نے میامی میں منعقدہ KC52 چیمپئن شپ سنسنی خیز مقابلے کے بعد چیت لی۔
شاہزیب رند نے اپنے سب سے مشکل حریف 3 بار کے عالمی چیمپئن ایڈگر اسکرائیور کو شکست دے کر ایک نئی تاریخ رقم کی۔
شاہزیب نے اپنی کامیابی کا کریڈٹ اپنے عوام اور بچوں کو دیتے ہوئے کہا کہ یہ جیت ان کے نام ہے۔
انکے سوشل میڈیا اکاونٹ پر ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ فتح نہ صرف شاہزیب رند کی محنت کا عکاس ہے بلکہ پاکستان کے لیے فخر کا لمحہ بھی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شاہزیب رند
پڑھیں:
پی ایس ایل میں زیادہ ففٹیز فخر نے رضوان کی برابری کرلی
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کرنیوالے جارح مزاج اوپنر فخر زمان نے لیگ میں سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں رضوان کی برابری کرلی۔
گزشتہ روز لاہور قلندرز کے اوپنر فخر زمان نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف پی ایس ایل کیریئر کی 20ویں ففٹی اسکور کی، جس کے بعد انہوں نے سب سے زیادہ ففٹیز کے ریکارڈ میں محمد رضوان کو جوائن کرلیا۔
ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان بھی اب تک 20 پی ایس ایل ففٹیز بنا چکے ہیں۔
مزید پڑھیں: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اسپنر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن رپورٹ
لیگ میں سب سے زیادہ نصف سنچریوں کا ریکارڈ پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کے پاس ہے، وہ اب تک 33 مرتبہ 50 کے ہندسے تک پہنچ چکے ہیں، شعیب ملک نے 15 اور کولن منرو نے 13 ففٹیز بنائی ہیں ۔